Skip to content
  • Sunday, 22 February 2026
  • 9:11 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • زیادہ نمک کے استعمال سے جسم پر مرتب ہونے والے ان اثرات سے واقف ہیں؟

حالیہ پوسٹس

  • پنجاب میں مین ہول کورکی چوری پر قیدکی سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا، آرڈیننس جاری
  • جنوبی افریقانے بھارت کو جیت کیلئے188رنزکا ہدف دے دیا
  • امریکی سیکرٹ سروس نے فلوریڈا میں صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنیوالے شخص کو ہلاک کردیا
  • بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ
  • پاکستان کی افغانستان میں انٹیلیجنس بیس ائیراسٹرائیکس میں خوارج کے 7 مراکز تباہ، 80 سے زائد کی ہلاکت کی اطلاع
Headline تازہ ترین

زیادہ نمک کے استعمال سے جسم پر مرتب ہونے والے ان اثرات سے واقف ہیں؟

DAILY MITHAN Feb 22, 2026 0


زیادہ نمک  کے استعمال سے جسم پر مرتب ہونے والے ان اثرات سے واقف ہیں؟

نمک کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے / فائل فوٹو

نمک بنیادی طور پر کھانے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کا 60 فیصد حصہ کلورائیڈ اور 40 فیصد سوڈیم پر مشتمل ہوتا ہے۔

قدرتی غذاؤں میں بھی سوڈیم کی معمولی مقدار موجود ہوتی ہے اور روزانہ کچھ مقدار میں نمک کا استعمال جسم کے لیے اہم ہوتا ہے۔

اس سے مسلز کو سکون ملتا ہے، اعصاب مضبوط ہوتے ہیں جبکہ جسم کے اندر پانی اور منرلز کا توازن برقرار رہتا ہے۔

مگر ہمارے جسم کو روزانہ بہت کم مقدار میں نمک کی ضرورت ہوتی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے دن بھر میں 5 گرام (ایک چائے کے چمچ) نمک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

اگر آپ زیادہ نمک کا استعمال کرتے ہیں تو جسم پر درج ذیل مختصر المدت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پیٹ پھولنا

مختصر المدت بنیادوں پر بہت زیادہ نمک کے استعمال سے پیٹ پھولنے کا مسئلہ بہت زیادہ عام ہوتا ہے۔

نمک جسم میں پانی کو اکٹھا رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تو نمک کی زیادہ مقدار سے اضافی پانی جمع ہو جاتا ہے جس سے پیٹ پھول جاتا ہے۔

بلڈ پریشر بڑھتا ہے

ہائی بلڈ پریشر کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے ایک غذا میں بہت زیادہ نمک کا استعمال بھی ہے۔

بلڈ پریشر میں تبدیلی گردوں کے ذریعے ہوتی ہے اور زیادہ نمک کے باعث گردوں کے لیے جسم میں اکٹھا ہونے والے اضافی سیال سے نجات پانا بہت مشکل ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔

ہاتھ یا پیر سوج جانا

بہت زیادہ نمک کے استعمال سے ہاتھ، پیر اور چہرہ سوج سکتے ہیں۔

اگر آپ کے ہاتھ پیر اچانک کسی وجہ کے بغیر سوج گئے ہیں تو اپنی غذا کا جائزہ لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ یہ زیادہ نمک کے استعمال کا نتیجہ ہو۔

بہت زیادہ پیاس لگنا

اگر آپ کو بہت زیادہ پیاس لگتی ہے تو یہ بھی غذا میں زیادہ نمک کے استعمال کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔

جب آپ زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں تو جسم خلیات سے پانی کو کھینچ لیتا ہے جس کے نتیجے میں بہت زیادہ پیاس لگنے لگتی ہے، کیونکہ جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتا ہے۔

باتھ روم کے زیادہ چکر لگنا

جب زیادہ پیاس لگتی ہے تو پانی بھی زیادہ پینا پڑتا ہے جس کا نتیجہ باتھ روم کے بار بار چکر کی شکل میں نکلتا ہے۔

جسمانی وزن میں اضافہ

جب جسم میں پانی کی زیادہ مقدار جمع ہوتی ہے تو جسمانی وزن بھی بڑھنے لگتا ہے۔

اگر چند دن کے اندر جسمانی وزن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تو یہ بھی زیادہ نمک کے استعمال کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

نیند متاثر ہونا

زیادہ نمک کے استعمال سے نیند بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

زیادہ نمک کے نتیجے میں نیند کے دوران بار بار اٹھنے یا بے چین نیند جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

کمزوری محسوس ہونا

جب خون میں نمک کی مقدار زیادہ ہو تو خلیات سے پانی نکل کر وہاں پہنچتا ہے تاکہ نمک کی مقدار کو کم کر سکے۔

ایسا ہونے پر معمول سے زیادہ کمزوری کا احساس ہونے لگتا ہے۔

نظام ہاضمہ خراب ہونا

زیادہ نمک کے استعمال سے متلی کی شکایت ہو سکتی ہے یا ہیضے کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

طویل المعیاد اثرات

اوپر تو مختصر المدت اثرات کے بارے میں بتایا گیا مگر طویل المعیاد بنیادوں پر نمک کے زیادہ استعمال سے دل کے پٹھوں کے حجم بڑھنے، سردرد، گردوں کے امراض، گردوں میں پتھری، ہڈیوں کی کمزوری اور فالج جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پنجاب میں مین ہول کورکی چوری پر قیدکی سزا اور بھاری جرمانہ ہوگا، آرڈیننس جاری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
جنوبی افریقانے بھارت کو جیت کیلئے188رنزکا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
امریکی سیکرٹ سروس نے فلوریڈا میں صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنیوالے شخص کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
پاکستان کی افغانستان میں انٹیلیجنس بیس ائیراسٹرائیکس میں خوارج کے 7 مراکز تباہ، 80 سے زائد کی ہلاکت کی اطلاع
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ کیاہوا ہے: خالد مقبول صدیقی
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو حیرت انگیز طور پر اب تک اس سروس میں موجود نہیں تھا
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
بریک فیل ہونے سے گاڑی کو حادثہ، 3 خواتین جاں بحق
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
بندر کے بچے کی اس وائرل تصویر نے دنیا کو کیوں رُلا دیا؟
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
انگلینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
شدید گرم ملک کا وہ انوکھا جزیرہ جو ‘ائیر کنڈیشنر جنگل’ سے لیس ہے
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار کا سخت ردعمل
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت سے کوتاہیاں ہوئی ہوں گی مگر نیت بالکل ٹھیک ہے: شرجیل میمن
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
ناسا کا چاند پر بھیجے جانے والا تاریخی انسان بردار مشن ایک بار پھر التوا کا شکار
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی قوت جمع ہونے کے باوجود ایران کے ہتھیار نا ڈالنے پر ٹرمپ مایوس
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
تازہ ترین
ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
خیبر پختونخوا میں بلڈنگ پلان منظور، ریگولرائزیشن فیس مقرر
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
زارا نور نے بیسٹ فرینڈ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت میں تیز رفتار ٹریلر کی پولیس گاڑی کو ٹکر، 5 اہلکار ہلاک
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کروم میں 3 بہترین فیچرز صارفین کیلئے متعارف
DAILY MITHAN Feb 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
افغانستان میں کی گئی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Feb 22, 2026
پاکستان
ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
ایک بار ٹریگر دبا دیا جائے اور نشانہ لگ جائے تو ملزم کا ارادہ واضح ہو جاتا ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Feb 21, 2026
پاکستان
وفاق کی 55 ہزار اسامیاں ختم یا مرحلہ وار ختم کی جارہی ہیں
DAILY MITHAN Feb 21, 2026