بھارت میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع جھارسوگوڈا میں تیز رفتار ٹریلر نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار گاڑی میں موجود اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار ٹریلر آیا اور پولیس گاڑی میں جا گھسا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں 5 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹریلر ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


























Leave a Reply