پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی سے متعلق باتیں من گھڑت ہیں، پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سےگزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی، علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔
واضح رہے علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں۔
اس بیان کے بعد انہوں نے معذرت کی تھی اور کہا کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے، ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے۔


























Leave a Reply