سرگودھا میں تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ لاہور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار ٹائر پھنٹے سے حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیز رفتار کار ٹائرپھٹنےکےباعث بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاڑی میں سوار تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پنڈی بھٹیاں سے سرگودھا آرہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔


























Leave a Reply