Skip to content
  • Friday, 6 February 2026
  • 1:04 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلادیش کا اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

حالیہ پوسٹس

  • انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس گیند لگنے سے شدید زخمی، چہرہ سوج گیا
  • ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتےکہ ہم ان پر حملہ کریں: ٹرمپ
  • سری لنکا کی پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی درخواست
  • پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گرما گرمی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • سعودی وزارت حج و عمرہ
Headline تازہ ترین

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلادیش کا اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

DAILY MITHAN Feb 5, 2026 0


آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد بنگلادیش کا اپنا ٹی 20 ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل 

ڈھاکا:  بنگلادیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے بعد اپنا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ شروع کر دیا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے 3 ٹیموں پر مشتمل Odommo Bangladesh T20 Cup کے نام سے ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا ہے۔

5 فروری سے شروع ہونےوالا یہ ٹورنامنٹ خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت جانے سے محروم ہوگئے تھے، کیونکہ بنگلا دیش کی حکومت نے ٹیم کو بھارت کھیلنے سے روک دیا تھا۔

اس ٹورنامنٹ کی ٹیمیں Dhumketu XI، Durbar XI اور Duronto XI ہیں، جن کی قیادت بالترتیب  بنگلادیشی کرکٹر لٹن داس، نجمُل حسین شانٹو اور اکبر علی کر رہے ہیں۔

راؤنڈ رابن مرحلے میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک مرتبہ کھیلیں گی۔ جس کے گروپ میچ 5، 6 اور 7 فروری کو ڈھاکا کے  شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ٹاپ کی 2 ٹیمیں 9 فروری کو فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

اس ٹورنامنٹ میں ‘امپیکٹ پلیئر رول’ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو بنگلا دیش میں کسی آفیشل میچ میں پہلی بار نافذ کیا گیا ہے۔ 

اس رول کے تحت شروع کے 11 کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی میچ کے دوران کسی بارہویں منتخب کھلاڑی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔

پریس ریلیز کے مطابق  اس ٹورنامنٹ کو بی سی بی کی جانب سے باضابطہ ٹی ٹوئنٹی کا درجہ دیا گیا ہے اور اس میں مجموعی طور پر 2.5 کروڑ ٹکا کی انعامی رقم اور فیس شامل ہے۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل سے بنگلا دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو نکالے جانے کے بعد تنازع شروع ہوا جس کے بعد بنگلا دیشی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا اور اپنے تمام میچ سری لنکا منتقل کرنے کی آئی سی سی سے درخواست کی۔

آئی سی سی نے معاملہ حل کرنے کے بجائے بنگلادیش کو ایونٹ سے باہر کرکے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا، اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کی بنیاد پر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس گیند لگنے سے شدید زخمی، چہرہ سوج گیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتےکہ ہم ان پر حملہ کریں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
سری لنکا کی پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بائیکاٹ پر نظرِ ثانی کی درخواست
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس میں گرما گرمی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی وزارت حج و عمرہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا ڈی پورٹ افراد کی ایچ آئی وی، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کی لازمی اسکریننگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کھلاڑی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
فالج جیسے جان لیوا مرض سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین غذا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت بلوچستان کا کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صورتحال معمول پر آنے کا اعلان
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کو سلامی پیش کی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑسکی،کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا: فیلڈ مارشل
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
رفح کراسنگ کے جزوی طور پر کھلنے کے بعد مزید 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بلاول بھٹو واشنگٹن میں انتہائی اہم نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کریں گے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کا مشال یوسفزئی کے بیانات پر ایکشن، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے زمین کی انتہائی گہرائی میں چھپا حیران کن راز جان لیا
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی: بھارتی کپتان کی تصدیق
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
Headline تازہ ترین
بابر نہ آفریدی، اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
تازہ ترین
ایران کے پاسداران انقلاب نے دو آئل ٹینکر ضبط کرلیے
DAILY MITHAN Feb 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
محمود اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
وزیر خزانہ نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز پر وضاحت طلب کرلی
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026