Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 5:21 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پشاورکی بلندعمارتوں میں بھی آگ بجھانےکے مکمل انتظامات نہ ہونے کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی
  • 35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ
  • میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
  • 2 بسوں کے درمیان تصادم، 7 افراد ہلاک
  • آنکھ کی جگہ سوٹ کیس کا نشان ملنے پر امیدوار کا احتجاج
Headline تازہ ترین

پشاورکی بلندعمارتوں میں بھی آگ بجھانےکے مکمل انتظامات نہ ہونے کا انکشاف

DAILY MITHAN Jan 31, 2026 0


پشاورکی بلندعمارتوں میں بھی آگ بجھانےکے مکمل انتظامات نہ ہونے کا انکشاف

 کراچی گل پلازہ میں رونما ہونے والے سانحے نے کئی جانیں نگل لیں اور اب یہی خطرہ پشاور میں بھی موجود ہے جہاں کمرشل پلازوں کی تعداد تقریباً 4 ہزار ہے، ریسکیو 1122 کے پاس بھی آگ بجھانے کے جدید آلات نہیں— فوٹو: اسکرین گریب

پشاور کی بلند عمارتوں میں بھی آگ بجھانے کے مکمل انتظامات نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی گل پلازہ میں رونما ہونے والے سانحے نے کئی جانیں نگل لیں اور اب یہی خطرہ پشاور میں بھی موجود ہے جہاں کمرشل پلازوں کی تعداد تقریباً 4 ہزار ہے۔

پشاور میں 2020 سے اب تک مزید 1600 پلازوں کی منظوری دی گئی جن میں تقریباً 100 کثیر المنزلہ عمارتیں بھی ہیں لیکن یہاں بھی حفاظتی اقدامات پر عمل مناسب طریقے سے نہیں ہورہا۔ 

کراچی گل پلازہ واقعہ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت بھی حرکت میں آ گئی جبکہ کمرشل بلڈنگز میں اسٹینڈرڈز کے نفاذ کے لیے متعلقہ حکام کو ذمہ داریاں بھی سونپ دیں۔ ان اسٹینڈرڈز میں انسپیکشن کا جامع نظام، حفاظتی اقدامات اور ایمرجنسی سروسز کا بندوبست شامل ہے۔ 

کمرشل پلازوں اور ہائی رائزبلڈنگز کے معاینہ کے لیے چند ماہ قبل باقاعدہ خیبر پختونخوا بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنزکے نام سے ایک اتھارٹی بھی قائم کی گئی۔ تاہم یہ اتھارٹی ابھی تک کوئی مؤثر کارروائی نہ کرسکی جبکہ بیشترعمارتوں میں قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔ 

اتھارٹی نے دسمبر 2024 میں 68 صفات پر مشتمل اسٹینڈرڈز بھی جاری کیے تھے۔

تجارتی مراکز میں قوانین کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز اتھارٹی نوٹس جاری کرتی ہے تاہم جرمانہ یا سزا دینا ضلعی انتظامیہ کا اختیار ہوتا ہے۔ نوٹس کے بعد جرمانہ صرف 5 ہزار روپے تک محدود ہے جبکہ چند روز کی قید کا اطلاق بھی کبھی کبھار ہوتا ہے۔

ہائی رائز بلڈنگز میں لازمی آلات میں فائر الارم اور فائر ایکسٹنگوشر سسٹمز،ایمرجنسی ایگزٹ اورایمرجنسی لائٹنگ شامل ہے۔ اسی طرح چھوٹے پلازوں میں بھی بنیادی حفاظتی آلات جیسے فائر الارم، ایگزٹ اور سیفٹی پلان رکھنا لازمی ہیں۔

اتھارٹی کے قیام سے قبل ٹی ایم اے کو کمرشل پلازوں کے لیے قواعد و ضوابط بنانے اور ان پر عمل درآمد کا اختیار حاصل تھا۔ اسٹینڈرڈز کی خلاف ورزی کے باوجود پشاور میں کسی بھی کمرشل یا بلند عمارت کے خلاف مؤثر کارروائی ریکارڈ میں شامل نہیں کی گئی۔ 

اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے پاس بھی آگ بجھانے کے جدید آلات نہیں، تاریخی قصہ خوانی بازار میں فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے، تنگ گلیوں، بوسیدہ اور لٹکتے ہوئے بجلی کے تاروں سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ ہونے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ برس حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ، صدر بلور پلازا اور نوتھیا بازار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات میں درجنوں دکانیں اور املاک لپیٹ میں آئیں، حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی بڑی وجہ ناقص الیکٹریکل وائرنگ اور شارٹ سرکٹ ہے جس پر نہ کسی کا کنٹرول ہے اور نہ نظر ۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
35 سال سے بڑی عمرکی غیر شادی شدہ خواتین کو بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کا فیس بک اور انسٹا گرام کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
آنکھ کی جگہ سوٹ کیس کا نشان ملنے پر امیدوار کا احتجاج
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے بیرسٹر شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
شنیرا کا وسیم اکرم کی سالگرہ پر پیغام، سابق کرکٹر کتنے برس کے ہوگئے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
لیجنڈ فٹبالر میسی کا کولکتہ میں نصب 70 فٹ اونچا مجسمہ ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پیٹ کمنز کا ایشیز سیریز کیلئے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کرنے کا عندیہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
مردان سے اغوا کیے جانیوالے 2 بچے بازیاب
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کا بڑے تجارتی شراکت داروں پر کم از کم 10 فیصد اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے پر غور
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایل نینو سرگرم ہونے سے پاکستان میں اس سال بارشیں کم ہونگی، ایل نینو کیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹم ڈیوڈ کو امپائر پر آئس بیگ پھینکنے کی بڑی سزا مل گئی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
گزشتہ روز نوکنڈی اور سبی ملک کےگرم ترین شہر رہے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
فلم کی پروموشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کا ایکشن، جھانوی خوفزدہ ہوگئیں؟ ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کے بعد مارکو روبیو بھی کریڈٹ لینے لگے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026