Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 3:29 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا نے ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے کہاں کہاں فوجی اثاثے تعینات کیے ہیں؟

حالیہ پوسٹس

  • صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے بیرسٹر شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات
  • اداکارہ میرب علی کے ہاتھ کی سرجری، مداحوں کو تفصیل بتادی
  • شنیرا کا وسیم اکرم کی سالگرہ پر پیغام، سابق کرکٹر کتنے برس کے ہوگئے؟
  • ملکی توانائی شعبے کیلئے اچھی خبر، سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
  • فوجیوں کو ہلاک ہونے سے پہلے مشرق وسطیٰ سے نکالا جائے، سابق امریکی ڈائریکٹر
تازہ ترین

امریکا نے ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے کہاں کہاں فوجی اثاثے تعینات کیے ہیں؟

DAILY MITHAN Jan 30, 2026 0


امریکا نے ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے کہاں کہاں فوجی اثاثے تعینات کیے ہیں؟

فوٹو: فائل

امریکا نے حالیہ دنوں میں ایران کے قریب اپنے فوجی اثاثوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی منظوری نہیں دی۔ 

امریکی حکام کے مطابق خطے میں امریکی موجودگی میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کی طرف ایک بڑ ابحری بیڑا بھیجنے کی بات کی۔

یہ بحری بیڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر مشتمل ہے جس کے ساتھ ٹوما ہاک میزائلوں سے لیس تین جنگی جہاز بھی موجود ہیں۔ 

امریکی بحریہ کے حکام کے مطابق یہ بحری جہاز پیر کے روز مغربی بحرِ ہند میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے دائرہ اختیار میں داخل ہوئے اور اب بحیرہ عرب میں تعینات ہیں۔ 

پروازوں کی نگرانی سے متعلق اعداد و شمار بھی اس مقام کی تصدیق کرتے ہیں جن کے مطابق اس طیارہ بردار جہاز کا ایک طیارہ اس ہفتے بحیرہ عرب اور عمان کے درمیان متعدد بار پرواز کرتا رہا۔

امریکی اخبار کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن جس مقام پر تعینات ہے وہاں سے اس پر موجود جدید ایف-35 لڑاکا طیارے اور ایف/اے-18 لڑاکا طیارے ایران کے اندر درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کی حد میں ہیں، اگر صدر ٹرمپ انہیں کارروائی کا حکم دیں۔ 

اس کے علاوہ امریکی حکام کے مطابق کم از کم ایک درجن ایف-15ای لڑاکا  طیارے بھی خطے میں بھیجے گئے ہیں تاکہ زمینی اڈوں سے حملہ کرنے والے طیاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکے۔ 

سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ طیارے اردن کے ایک فضائی اڈے پر اسی مقام پر موجود ہیں جہاں جون 2025 میں ’آپریشن مڈنائٹ ہیمر‘ کے دوران تعینات تھے۔

پروازوں کی نگرانی کے اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا اضافی طیارے جن میں جدید جنگی جہاز اور ایندھن بھرنے والے طیارے شامل ہیں، خطے کے قریب یا خطے کے اندر منتقل کر رہا ہے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ پینٹاگون نے مزید پیٹریاٹ اور تھاد فضائی دفاعی نظام بھی روانہ کیے ہیں تاکہ خطے میں موجود امریکی فوجیوں کو ایران کے مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ممکنہ جوابی حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس وقت خطے میں تقریباً 30 ہزار سے 40 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی تک کسی فوجی کارروائی کی منظوری نہیں دی اور پینٹاگون کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب بھی نہیں کیا۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ اب بھی سفارتی حل کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

ادھر امریکا میں موجود طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، یہ طیارے ایران میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
صوبائی وزیر ناصر شاہ کے بیٹے بیرسٹر شبیر شاہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ تعینات
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
شنیرا کا وسیم اکرم کی سالگرہ پر پیغام، سابق کرکٹر کتنے برس کے ہوگئے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
لیجنڈ فٹبالر میسی کا کولکتہ میں نصب 70 فٹ اونچا مجسمہ ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پیٹ کمنز کا ایشیز سیریز کیلئے آئی پی ایل کنٹریکٹ قربان کرنے کا عندیہ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
مردان سے اغوا کیے جانیوالے 2 بچے بازیاب
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کا بڑے تجارتی شراکت داروں پر کم از کم 10 فیصد اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے پر غور
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایل نینو سرگرم ہونے سے پاکستان میں اس سال بارشیں کم ہونگی، ایل نینو کیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹم ڈیوڈ کو امپائر پر آئس بیگ پھینکنے کی بڑی سزا مل گئی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
گزشتہ روز نوکنڈی اور سبی ملک کےگرم ترین شہر رہے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
فلم کی پروموشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کا ایکشن، جھانوی خوفزدہ ہوگئیں؟ ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کے بعد مارکو روبیو بھی کریڈٹ لینے لگے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
جائیداد خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
بلوٹوتھ ڈیوائس کا نام ‘بم’ ہونے پر امریکی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، یہ معاملہ کیا ہوا؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026