سعودی عرب میں فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔
شعیب ملک اور عمران نذیر کی پاکستان ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی ٹیم بھارت کو 5 رنز سے ہرایا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے جبکہ بھارت کی ٹیم 51 رنز ہی بنا سکی۔
میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ ہوا، عرفان پٹھان اور شعیب ملک گلے بھی ملے۔
پاکستان نے اس سے قبل ایونٹ میں سری لنکا اور یو اے ای کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان نے تینوں میچز جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔


























Leave a Reply