Skip to content
  • Tuesday, 28 April 2026
  • 10:39 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

حالیہ پوسٹس

  • گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی منظوری
  • انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم سے 14 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
  • امریکی صدر نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ
  • لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، نشیبی علاقے زیرآب
  • پاکستان کا اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر 90 دن تک بڑھانے کا منصوبہ
تازہ ترین

کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

DAILY MITHAN Jan 17, 2026 0


کراچی پولیس کا 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

اسکرین گریب

کراچی پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی نے دعویٰ کیا ہےکہ ہماری ٹیم نے متاثرہ بچےکی نشاندہی پر ٹیپوسلطان میں کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم عمران اور وقاص خان شامل ہیں، ملزمان 100 سے زائد بچوں سے زیادتی میں ملوث رہے جب کہ پولیس کو 2020 سے 2025 تک 7 شکایات رپورٹ ہوئی تھی۔

مختلف اضلاع کے کیسز میں ڈی این اے ایک ہی شخص کا ملا تھا: پولیس

انہوں نے بتایا کہ مختلف اضلاع کے کیسز میں ڈی این اے ایک ہی شخص کا ملا تھا اور ہمیں 6 سال سے الگ کیسز میں ایک ہی ڈی این اے ملنے پر تفتیش ہوئی،  ان تمام کیسز میں 12 سے 13 سال کے لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ایک کیس میں بچے سے 2 سے زائد افراد نے زیادتی کی، درج شدہ تمام 7 مقدمات میں ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔

عثمان سدوزئی کا کہنا تھاکہ  ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے 6 جنوری کو ٹیم تشکیل دی تھی اور یہ ٹیم ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کی سربراہی میں بنائی گئی تھی، اس ٹیم نے 11 روز کے اندر مطلوب ترین ملزمان کو گرفتار کیا، ملزم عمران منظورکالونی کا رہائشی ہے اور پنکچر کا ٹھیا لگاتا ہے، اس کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمران نے 6 سال میں درجنوں بچوں سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے، عمران نے تمام بچوں کو ملیرندی کے قریب لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، وہ موٹرسائیکل کا بچوں کو لالچ دے کر ساتھ لے جاتا تھا۔

 تین کیسز میں بچوں نے ملزم عمران کو شناخت کرلیا ہے: ایس پی  

ایس پی کے مطابق تین کیسز میں بچوں نے ملزم عمران کو شناخت کرلیا ہے جب کہ ایک کیس میں بچے نے عمران اور ساتھی وقاص خان کو بھی پہچانا ہے، ملزم ایک بچے کو وقاص کے ساتھ سرجانی بھی لے گیا تھا جہاں بچے نے شور مچایا تو دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

کیس کی تفتیشی ٹیم کو ایوارڈ بھی دیا جائے گا: آئی جی سندھ

دوسری جانب آئی جی سندھ کا کہنا ہےکہ تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا، کیس کی سائٹیفک بنیادوں پر تفتیش کی گئی، متعدد کیسز میں ایک ہی ڈی این اے آنے پر ٹیم بنائی گئی ، کیس کی تفتیشی ٹیم کو ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف مضبوط شواہد کی بنیاد پر کیس عدالت میں لے جایا جائے جب کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو روزانہ کی بنیاد پر کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں سے زیادتی ناقابل قبول ہے، پولیس ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
گدھے کا گوشت اور کھالیں چین برآمد کرنے کی منظوری
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، نشیبی علاقے زیرآب
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
پاکستان کا اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر 90 دن تک بڑھانے کا منصوبہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر چلانے والوں کیلئے سخت قوانین نافذ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
انگریز دور سے زنجیروں میں جکڑے لنڈی کوتل کے اخروٹ کے درخت کی انوکھی داستان
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
پاکستان آج سفارتی کامیابی سے ہمکنار ہے اور نتیجہ خیز صورتحال پیداکر نےکی کوشش کر رہا ہے: رضوان سعید شیخ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
امریکی صدر ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں: امریکی عہدیدار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
آج ہونیوالے پی ایس ایل کوالیفائر کے ای ٹکٹ کی فروخت معطلی کا شکار
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
وائٹ ہاؤس عشائیے میں فائرنگ کا واقعہ، عدالت میں ملزم پر امریکی صدر کو قتل کرنےکی کوشش کا الزام عائد
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کرکے تاریخ رقم کردی
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ پر ایک اور حملےکی کوشش نے امریکی صدر کی سکیورٹی پر سوالات اٹھادیے
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت میں ہونیوالے برکس نائب وزرائے خارجہ اجلاس میں شدید اختلافات سامنے آگئے
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
وزارت اطلاعات نے بھارتی حمایت یافتہ افغان میڈیا کے کنڑ میں حملے کے پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
صدر زرداری کا دورہ چین پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے ہے: گورنر پنجاب
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
ایرانی مذاکرات کار امریکا سے ڈیل کیلئے سنجیدہ ہیں، وہ موجودہ خرابی سے نکلنا چاہتے ہیں: مارکو روبیو
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے کراچی میں پی ایس ایل کوالیفائر میچ کی ٹکٹوں کے متعلق اہم معلومات کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ پشتو کمنٹری متعارف
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
سال 2025 میں عالمی دفاعی اخراجات میں 2.9 فیصد اضافہ، ممالک نے دفاع پر 2887 ارب ڈالر خرچ کیے
DAILY MITHAN Apr 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور،کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں ملیں گی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ، شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026