Preloader

لاہور (1 اگست 2026): جاتی امرا میں اہم بیٹھک ہوئی ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے۔

بیٹھک کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ حالیہ بیان بازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ہر حال میں (ن) لیگ حکومت بنائے گی، نواز شریف

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ سیاست میں شائستگی ضروری ہے تلخیوں سے بچنا چاہیے، سیاست میں اختلاف نظریات کا ہونا چاہیے ذاتی انا نہیں بنانا چاہیے، جمہوریت ہی بہترین نظام حکومت ہے حکمرانی کا حق صرف عوام کو ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اتحادیوں کے تحفظات ہمیشہ دور کیے ہیں مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں، فتنہ خواج کے خلاف کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *