Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 1:23 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سلمان خان نے راجیش کھنہ کو کیا پیشکش کی تھی جسے راجیش کھنہ نے دھوکہ سمجھا تھا؟

حالیہ پوسٹس

  • دنیا میں گرمی بڑھے گی اور زیادہ بارشیں ہوں گی، یو این نے ویدر سسٹم “ایل نینو” کے بننے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کے عشق میں لائن آف کنٹرول کے پار پہنچ گیا
  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی: عظمیٰ بخاری
  • مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے منفی اثرات، پاکستان میں 70 سے 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری کے فیصلےمؤخرکردیے
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے راجیش کھنہ کو کیا پیشکش کی تھی جسے راجیش کھنہ نے دھوکہ سمجھا تھا؟

DAILY MITHAN Jan 3, 2026 0


سلمان خان نے راجیش کھنہ کو کیا پیشکش کی تھی جسے راجیش کھنہ نے دھوکہ سمجھا تھا؟

راجیش کھنہ نے بنگلہ آشیرواد 1970 کی دہائی کے اوائل میں اداکار راجندر کمار سے ساڑھے تین لاکھ روپے میں خریدا تھا__فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ خریدنے کے لیے انہیں مفت کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1960 کے اواخر اور 1970 کے عشرے کے سپر اسٹار راجیش کھنہ پر جب برا وقت آیا تو وہ شدید مالی پریشانی کا شکار تھے، ایسے میں سلمان خان نے ان کا مشہور بنگلہ آشیرواد خریدنے اور ان کی فلم میں بغیر معاوضہ کام کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم راجیش کھنہ نے ان کی نیت پر شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے دھوکہ قرار دیا اور کہا یہ مجھے سڑک پر لانا چاہتے ہیں۔

راجیش کھنہ نے بنگلہ آشیرواد 1970 کی دہائی کے اوائل میں اداکار راجندر کمار سے ساڑھے تین لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ راجیش کھنہ کا خیال تھا کہ سلمان خان اس بنگلے کو خرید کر انہیں مالی اور سماجی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

اپنی کتاب ڈارک اسٹار: دی لونلی نیس آف بینگ راجیش کھنہ کے مصنف گوتم چنتامانی لکھتے ہیں کہ ان کے آشیرواد میں منتقل ہونے کے بعد بادشاہوں والا انداز تھا جہاں وہ ایک اونچی کرسی پر بیٹھ کر دربار لگاتے اور ملاقات کےلیے آنیوالے پروڈیوسرز کو انتظار کےلیے باہر بٹھاتے، اس موقع پر وہ اپنی مشہور ریشمی لنگی اور کرتے میں نمودار ہوتے۔

گوتم کے مطابق بنگلے کے اندرونی حصے تک رسائی صرف چند منتخب لوگوں کو حاصل تھی، جبکہ انکے قریبی لوگ رات بھر نہ ختم ہونے والی محفلوں سے لطف اندوز ہوتے اور انکی چاپلوسی کی جاتی۔

اس دوران وہ اپنے مزاج کے خلاف کوئی بات نہیں سنتے اور ایسے لوگوں کو گھر سے نکال دیا کرتے تھے، پھر ایک وقت آیا انکا ستارہ ڈوبنے لگا اور انکی جگہ امیتابھ بچن نے 1973 کی فلم زنجیر، شعلے اور دیوار کے ذریعے لے لی۔

گوتم کے مطابق سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کے لیے کاکا کے بنگلے کو خریدنے کے لیے راجیش کھنہ کو کئی پرکشش پیشکش کیں اور انھیں ملنے والے بھاری انکم ٹیکس نوٹس کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ راجیش کھنہ کی کسی فلم میں بغیر معاوضہ کام کی پیشکش بھی کی۔

 تاہم کاکا نے اسے نہیں بیچا اور اسی گھر میں تنہائی کی زندگی گزارتے ہوئے چل بسے، بعد میں اس بنگلے کو کسی اور نے خرید کر گرا دیا اور یہاں پر بلند عمارت تعمیر کی۔ 

راجیش کھنہ نے یہ بنگلہ کیسے خریدا تھا؟

راجیش کھنہ بھارتی سینما کے پہلے سپر اسٹار تھے اور انھوں نے اسی طور پر شان و شوکت سے بھرپور زندگی گزاری، 1969 سے 1972 کے درمیان لگاتار 15 سولو ہٹ فلموں کا ایسا ریکارڈ قائم کیا جو آج تک ٹوٹ نہیں سکا۔ اپنے کیریئر کے عروج کے دوران انہوں نے خاصی دولت اور جائیدادیں بنائیں۔

اسی میں ممبئی کے فیشن ایبل علاقے کارٹر روڈ پر سمندر کنارے ایک بنگلہ خریدا اور اس کا نام آشیرواد رکھا، یہ بنگلہ جلد ہی ایک معروف علامت بن گیا اور راجیش کھنہ کو بے مثال شہرت کی نشانی سمجھا جانے لگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر واردات، 25 لاکھ کے زیورات چوری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
انٹرٹینمنٹ
چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘ڈولا رے گانے’ کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونیکا دعویٰ، مادھوری ڈکشت نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
انٹرٹینمنٹ
معروف بھارتی گلوکارہ چل بسیں
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
DAILY MITHAN May 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
7 دہائیوں بعد مس فرانس نے مس یونیورس میں حصہ لینے سے انکار کردیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
انٹرٹینمنٹ
آسکر ایوارڈ یافتہ ایڈیٹر مارسیا لوکاس کینسر سے انتقال کرگئیں
DAILY MITHAN May 30, 2026
انٹرٹینمنٹ
کسی کے 6 تو کسی کے 9 بچے ہیں، اللہ ملک پر رحم کرے: بشریٰ انصاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
انٹرٹینمنٹ
جہیز کی مانگ پر لڑکیوں کی موت، کنگنا نے شادی سے پہلے لڑکیوں کو کیا کرنے کا مشورہ دیا؟
DAILY MITHAN May 21, 2026
انٹرٹینمنٹ
رجنی کانت نے الیکشن میں وجےکی کامیابی اور تامل ناڈوکا وزیر اعلیٰ بننے پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN May 18, 2026
انٹرٹینمنٹ
کولمبین گلوکارہ شکیرا ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری
DAILY MITHAN May 18, 2026
انٹرٹینمنٹ
سب لڑکے فراڈ ہوتے ہیں، ایک موقع دینا کافی ہے، فرحان سعید کا لڑکیوں کو مشورہ
DAILY MITHAN May 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ نے فلم’میں ہوں نا’ کیلئے آفر کی لیکن فرح خان نے منع کردیا، سیف خان کا انکشاف
DAILY MITHAN May 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیا پاپارازی نے کانز فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کو نظر انداز کردیا؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
DAILY MITHAN May 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی اداکار دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
DAILY MITHAN May 13, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکاراؤں کو لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھنا چاہیے: فضا علی
DAILY MITHAN May 11, 2026
انٹرٹینمنٹ
پاکستانی منی ایچر آرٹسٹ مہین الہٰی کے فن پاروں کی لندن میں نمائش
DAILY MITHAN May 9, 2026
انٹرٹینمنٹ
آرٹس کونسل پاکستان میں 3 روزہ ’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘ کا افتتاح
DAILY MITHAN May 9, 2026
انٹرٹینمنٹ
اشنا شاہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع، اداکارہ نے خوشخبری سنا دی
DAILY MITHAN May 9, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکار علی رضا اور میں ایک دوسرے کے دشمن ہوا کرتے تھے: کنزہ ہاشمی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026