Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 1:28 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پشاور کو ترقی دیں گے تاہم لاہور جیسی نہیں جہاں جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے: سہیل آفریدی

حالیہ پوسٹس

  • وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
  • دنیا میں گرمی بڑھے گی اور زیادہ بارشیں ہوں گی، یو این نے ویدر سسٹم “ایل نینو” کے بننے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کے عشق میں لائن آف کنٹرول کے پار پہنچ گیا
  • اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
  • پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی: عظمیٰ بخاری
پاکستان

پشاور کو ترقی دیں گے تاہم لاہور جیسی نہیں جہاں جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے: سہیل آفریدی

DAILY MITHAN Jan 3, 2026 0


پشاور کو ترقی دیں گے تاہم لاہور جیسی نہیں جہاں جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے: سہیل آفریدی

وفاق نے ضم اضلاع کیلئے 568 ارب روپے کے بقایہ جات ابھی تک ادا نہیں کیے، اپنے 100 دنوں کی کارکردگی سامنے لاؤں گا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور کو ترقی دیں گے تاہم لاہور جیسی نہیں جہاں جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ وفاق نے ضم اضلاع کیلئے  568 ارب روپے کے بقایہ جات ابھی تک ادا نہیں کیے، وفاقی حکومت نے 7 سالوں میں صرف 168 ارب روپے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے میری حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے، میری حکومت کے اصول شفافیت، میرٹ، ترقی اورکرپشن کا خاتمہ ہیں، ضم اضلاع کیلئے  1000 ارب میں سے اب بھی 700 ارب سے زائد مرکز کے ذمہ بقایہ ہیں اور مرکز سے ملنے والا پیسہ ترتیب سے ضم اضلاع میں خرچ کیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ امن وامان کی صورت حال میری حکومت کیلئے اصل چیلنج ہے جس پر قابو پانے کیلئے  کوشاں ہیں، تیراہ سمیت جہاں سے بھی لوگ نقل مکانی کرتے ہیں، معاوضوں کی ادائیگی صوبائی حکومت ہی کرے گی، پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اسکولوں، اسپتالوں میں سہولیات نہیں، اگر وفاق ہمارے بقایہ جات دے تو صوبے میں سہولیات کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین ضم اضلاع کے 75 سال کی محرومیاں بھی ہمارے کھاتے میں ڈالتے ہیں، اپنے صوبے میں بجلی کے مسئلے کے مستقل حل کی کوشش کررہے ہیں، ٹرانسمیشن لائن اور پیسکو کے ذمے واجب الادا رقوم کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، وفاق کے ذمہ بجلی کے خالص منافع کے مسئلہ کا حل نکالنے کا جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ ہم پیسکو کو ہی صوبائی حکومت کے زیرانتظام لانے کیلئے کوئی اقدام کریں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ لاہور کا دورہ عوام میں بیداری کی لہر پیدا کرنے کیلئے کیا، دورے کے دوران ہم سے غلط زبان کا استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردعمل تھا، ہم نے اپنے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی ہے، پشاور کو ترقی دیں گے تاہم لاہور جیسی نہیں جہاں جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام سابقہ وزرا اورحکومتی ٹیم ارکان سے گاڑیاں واپس اور دفاتر کے تالے کھلوا لیے گئے، کابینہ میں توسیع جلد ہوگی جن کابینہ ارکان پر الزامات تھے وہ دھلنے ضروری ہیں، گورننس پر توجہ دے رہےہیں، اپنے 100 دنوں کی کارکردگی سامنے لاؤں گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
پاکستان خطے کی بڑی طاقت اور ہمارا اہم شراکت دار ہے، اعلیٰ نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں آئل ٹینکر کے اغوا کو 40 دن مکمل، 10 پاکستانیوں سمیت کوئی رہا نہ ہوسکا
DAILY MITHAN Jun 1, 2026
پاکستان
سہیل آفریدی کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، 30 سے زائد اراکین غیر حاضر رہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026
پاکستان
پاکستان کی دفاعی حکمت عملی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
وزیر داخلہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، ایف سی اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی سعودیہ میں ٹریننگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 28, 2026
پاکستان
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد
DAILY MITHAN May 27, 2026
پاکستان
پاکستان اور چین کا دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک مؤقف، وزیراعظم کے دورہ چین پر مشترکہ اعلامیہ جاری
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
پاک فوج سی پیک کی تعمیر کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
DAILY MITHAN May 26, 2026
پاکستان
تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN May 25, 2026
پاکستان
وزیراعظم آج چین میں مصروف ترین دن گزاریں گے، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرینگے
DAILY MITHAN May 25, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026