Preloader

اوکاڑہ (31 جولائی 2026): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ محسن نقوی نے جو باتیں کیں وہ اعتراف شکست ہے، عمران خان اور ہم سے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، دعوت دی گئی تو ہماری طرف سے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس بات کرنے کیلیے تیار ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست ہے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کے اس حالت میں جانے کی وجہ یہ ہے کہ ایک چیز 70 سے 80 سال سے نہیں چل رہی، آپ 10 سال بعد بھی یہیں بیٹھے ہوں گے یہی مسائل ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ جس نظام میں ہم رہ رہے ہیں یہ ناکام ہو چکا ہے آپ مانیں یا نہ مانیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹو یونٹس، صوبے یا جو بھی نام دیں اس کو عوامی سطح تک لے جانا پڑے گا، عام آدمی چھوٹی چھوٹی چیز کیلیے دھکے کھا رہے ہیں یہ ان کو ان کے علاقے میں ملنی چاہیے۔

پاکستان کے کاکروچ اکٹھے ہوگئے تو ہر چیز الٹ دیں گے: محسن نقوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *