تازہ ترین
آواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایرانآواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایران
تازہ ترین

نوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سین

(25 نومبر 2026): پنجاب کے شہر گجرات میں نوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی ثانیہ بی بی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

مقتولہ کی سگی بہن سلمہ بی بی ہی اپنے دوست نزاکت علی کے ساتھ مل کر قاتل نکلی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے دوست سے تعلقات ختم کرنے اور والدین کو بتانے کے خدشے پر ثانیہ بی بی کو راستے سے ہٹایا، سلمہ بی بی اور نزاکت علی نے نوڈلز میں زہریلی گولیاں ملا کر مقتولہ کو کھلائیں، زہر سے قوت مدافعت کم ہونے پر ملزمان نے مل کر ثانیہ بی بی کا گلا دبا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے واردات کو حادثاتی رنگ دینے کیلیے خود بھی تھوڑی مقدار میں نوڈلز کھائے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد رفاقت علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 17 نومبر 2026 کو برسا کی رہائشی دو بہنوں کی نوڈلز کھانے سے حالت بگڑنے کی خبر سامنے آئی تھی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کے نوٹس پر تھانہ دولت نگر پولیس نے جدید ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کیا۔

Source: پاکستان