تازہ ترین
آواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایرانآواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایران
دنیا

عباس عراقچی نے ایران کی ادویات سازی سے متعلق اسرائیل کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کی ادویات سازی کی صنعت سے متعلق اسرائیل کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا، اور کہا کہ صہیونی حکومت امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عباس عراقچی نے بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ اسرائیل ایران پر ادویات سازی کے کارخانوں میں ہولناک ہتھیار تیار کرنے اور چھپانے کا الزام لگا رہا ہے، جب کہ خود وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے لیس ایک ملک ہے۔

انھوں نے مزید کہا ’’لیکن جیسا کہ اب پوری دنیا جانتی ہے، اسرائیل کے معاملے میں ہر الزام دراصل اس کا اپنے بارے میں اعتراف ہوتا ہے۔‘‘

A regime armed to the teeth with WMDs is accusing Iran of pursuing chemical weapons.

But as the entire world knows by now: with Israel, every accusation is a confession. https://t.co/IMw4kGbn6c

— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) November 25, 2026

عراقچی نے کہا اسرائیل کا مقصد امریکا کو اسرائیل کی خاطر ایک اور جنگ میں شامل کرنے کے لیے دھوکا دینا ہے، اسرائیل گزشتہ ایک سال کے دوران 2 مرتبہ امریکا کو ایران کے ساتھ ایسی جنگ میں گھسیٹ چکا ہے جس میں امریکا کو شکست ہوئی۔

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس رہنما بیوی بچوں سمیت شہید

وزیر خارجہ نے کہا ایران پر یہ الزامات ایسے وقت میں لگائے جا رہے ہیں جب وہ کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) اور کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کا رکن ہے اور مغربی جرمنی کی جانب سے صدام حسین کی حکومت کو فراہم کیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بن چکا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران پر کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کا الزام لگایا تھا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے جوہری، کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے والے کسی بھی معاہدے میں شمولیت سے انکار کیا ہے، جب کہ اس کے پاس جوہری وارہیڈز کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے خطے کے 7 ممالک پر حملے کیے اور 3 علاقوں پر قبضہ کیا۔ ان کے مطابق، صرف گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل نے امریکا کو ایران کے خلاف دو ناکام جنگوں میں گھسیٹا۔

عراقچی نے مزید نشان دہی کی کہ ایران خود بھی کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بن چکا ہے، جو سابق مغربی جرمنی نے صدام حسین کی حکومت کو فراہم کیے تھے۔

Source: پاکستان