تازہ ترین
آواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایرانآواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایران
تازہ ترین

کراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلوچ کالونی کے قریب عمارت گرنے کے واقعے  ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی عہدوں سے فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، مرتضیٰ وہاب اور چیف سیکریٹری سندھ نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمارت گرنے کے واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے پر سخت ناراضی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ برداشت نہیں کروں گا جس میں جانی نقصان ہو یا انسانی جان کو اذیت پہنچے۔

اجلاس میں  واقعے پر ڈی سی ایسٹ نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 16 متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عمارت کے مالک سلمان طاہر اور بلڈر ذیشان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کو عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجینئر کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ انکوائری میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Source: پاکستان