تازہ ترین
آواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایرانآواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایران
تازہ ترین

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس رہنما بیوی بچوں سمیت شہید

غزہ: جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں حماس رہنما شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے داخلی سلامتی کے سینئر عہدیدار محمد ابوعلوف کو غزہ شہر میں فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کے حملے میں حماس رہنما کی اہلیہ اور دو بچے بھی جام شہادت نوش کرگئے۔

س سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے حماس سربراہ خلیل الحیہ کو قتل کی دھمکی دی گئی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر لکھا غزہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنا چکے ہیں، خلیل الحیہ کی باری بھی آئے گی، الحیہ کو بھی اسماعیل ہنیہ کے پاس بھیجا جائے گا۔

حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ بیان بھی غزہ کی پٹی میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی دھمکیوں کے تسلسل میں سامنے آیا ہے۔

عراق میں فوج کو بڑا حکم جاری

اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان حماس کے رہنماؤں کے لیے سرخ قالین بچھا رہے ہیں، ترکیہ سے اسرائیل اور خطے کے اہم مسلم ملکوں کے خلاف حماس کی دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت کی جا رہی ہے۔

Source: پاکستان