امریکا نے چھاتی کے کینسر کے علاج کے لیے سوئس ادویہ ساز کمپنی کی دوا ولسرڈلی کے استعمال کی منظوری دے دی۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے ‘ولسرڈلی’ — جسے کیمیائی طور پر ‘گیرڈیسٹرینٹ’ (giredestrant) کہا جاتا ہے، کو چھاتی کے کینسر کی ابتدائی اقسام کے علاج کے لیے منظوری دی۔ اس طرح، یہ گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں اس مرض کے لیے ہارمون تھراپی کی پہلی نئی دوا بن گئی ہے جسے منظوری ملی ہے۔
سوئس دوا ساز کمپنی ‘روش’ (Roche) کو امید ہے کہ چھاتی کے کینسر کے لیے اس کی حال ہی میں منظور شدہ گولی ‘ولسرڈلی’ (Wilserdly) کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دوا بن سکتی ہے۔
یہ دوا ‘ملٹیپل سکلیروسس’ (multiple sclerosis) کے علاج کے لیے کمپنی کی اس دوا کا مقابلہ کرے گی جو پہلے ہی 8.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ فروخت کے ساتھ انتہائی کامیاب ثابت ہو چکی ہے۔
‘روش’ کے فارماسیوٹیکل ڈویژن کی سی ای او، ٹریسا گراہم نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گولی میں کمپنی کی تاریخ کی سب سے کامیاب دوا بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

Source: پاکستان



