تازہ ترین
آواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایرانآواز بلند نہ کرتے تو پیٹرول فی لیٹر 500 سے زائد ہو جاتا، حافظ نعیم الرحمانہمارا تو خون بہایا جاتا ہے ہم کسی کا خون نہیں بہاتے، بلاول بھٹوبابر اعظم امارتی لیگ میں نئے تنازع میں پھنس گئےنادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی، یونین کونسل میں اہم سہولت کا آغازوزیر اعلیٰ سندھ کا لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلاننوڈلز کھانے سے 20 سالہ لڑکی کی موت کے واقعے کا ڈراپ سینکراچی : ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کا واقعہ :ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ایسٹ عہدوں سے فارغامریکی فوج تھک گئی ہے، آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی، ایران
تازہ ترین

برطانوی فضائیہ کا جنگی طیارے حفاظتی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ

لندن: برطانوی فضائیہ نے ممکنہ ڈرون حملوں سے جنگی طیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے انہیں ہینگرز اور مضبوط حفاظتی پناہ گاہوں میں پہنچانا شروع کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی میڈیا کے مطابق جن جنگی طیاروں کو رن ویز یا ایسے فوجی اڈوں پر کھڑا کرنا ناگزیر ہے جہاں مناسب حفاظتی انتظامات موجود نہیں، ان کے گرد ڈرون شکن جال لگانے کی بھی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوکرین میں روسی ڈرون حملوں سے فوجی سازوسامان، اہم تنصیبات اور شاہراہوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اس نوعیت کے حفاظتی جال پہلے ہی استعمال کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی دفاعی تنصیبات کو لاحق خطرات کے پیش نظر ایم آئی فائیو اور وزارت دفاع نے منگل کو یوکرین کو فوجی سازوسامان فراہم کرنے والی برطانوی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں روس کی جانب سے تخریب کاری کے بڑھتے ہوئے خطرات درپیش ہیں۔

دوسری جانب ایران پر بھی گلوسٹرشائر میں واقع برطانوی فضائی اڈے آر اے ایف فیئر فورڈ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے اس خطرے کے بعد مذکورہ اڈے سے بمبار طیارے منتقل کردیے، جبکہ ایران کی جانب سے ایک اور ممکنہ خطرے کی اطلاعات کے بعد امریکی جنگی طیارے برطانیہ کے دوسرے فضائی اڈے سے بھی منتقل کیے گئے ہیں۔

برطانوی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سر ہارو سمائتھ کے مطابق ممکنہ جنگی صورتحال میں طیاروں کو مختلف مقامات پر منتقل کرنے کی مشقیں ضروری ہیں، کیونکہ مستقبل کی جنگ میں برطانیہ کے اندر بھی کوئی مقام مکمل طور پر محفوظ نہیں ہوگا۔

ریاض کے فنانشل سینٹر کے ٹاور پر حوثی ملیشیا کا دہشت گرد حملہ، 11 افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ فضائیہ کو ایسی صورتحال کے لیے تیار رہنا ہوگا جس میں برطانیہ کی سرزمین سے ہی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مسلسل نقل و حرکت کرنا پڑے۔

Source: پاکستان