تہران: پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج تھک چکی ہیں، اور آبنائے ہرمز ناکہ بندی جلد ختم ہو جائے گی۔
ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے بدھ کے روز کہا کہ فوجی تھکن اور بڑھتے ہوئے اخراجات بالآخر امریکا کو ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور خطے سے اپنی افواج واپس بلانے پر مجبور کر دیں گے۔
محبی نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکی فوجی کمانڈروں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کے لیے ناکہ بندی جاری رکھنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس کی وجوہ میں فوجیوں کی تھکن، بھاری مالی اخراجات اور خطے میں تعینات امریکی افواج کی کارکردگی میں کمی کو شامل کیا۔
عباس عراقچی نے ایران کی ادویات سازی سے متعلق اسرائیل کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا
حسین محبی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اسلحے، وسائل اور حوصلے کے اعتبار سے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ایرانی افواج کی صلاحیتوں کا مظاہرہ گزشتہ 15 سے 16 ماہ کے دوران ہو چکا ہے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کو ابتدا میں توقع تھی کہ وہ ایک یا دو دن میں ایران کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر دے گا، تاہم امریکا کو جلد احساس ہو جائے گا کہ اس کی ناکہ بندی بھی اتنی ہی بے سود ہے۔
Source: پاکستان



