تہران: ایران میں بغیر حجاب کے کنسرٹ میں پرفارم کرنا ایک گلوکارہ کو مہنگا پڑ گیا، 74 کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو پیر کے روز 74 کوڑے مارے گئے، گلوکارہ کے بینڈ کے دیگر 4 ارکان کو بھی 74، 74 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔
ایرانی گلوکارہ اور ان کی ٹیم کو یہ سزا ایک ایسی پرفارمنس پر دی گئی ہے جس میں پرستو احمدی لازمی حجاب کے بغیر منظرِعام پر آئی تھیں۔
آبادی بڑھائیں۔۔ ملک بچائیں، مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانی قوم کو پیغام
رپورٹس کے مطابق گلوکارہ پرستو احمدی نے دسمبر 2024 میں ایک کنسرٹ میں بغیر آستینوں والا لباس زیب تن کیا تھا۔
Source: پاکستان



