بغداد: عراق کی وزارت دفاع کی جانب سے فوج کو شہروں سے انخلا کرکے سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ فوج کو شہروں سے انخلا کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق فوج کے انخلا کے بعد شہروں کا انتظام وزارت داخلہ کے حوالے کیا جائے گا۔
ایران سے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے اہم ہدایت
وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوج سرحدوں کی حفاظت سنبھالنے کے لیے عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے کی مشقوں پر توجہ دے۔
Source: پاکستان



