واشنگٹن(25 نومبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایرانی سخت گیر قیادت کو نشانہ بنانے کی یہ تجویز اس سے قبل بھی زیرِ غور رہی ہے، تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے اس آپشن پر زیادہ سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ سخت گیر ایرانی قیادت کو ہدف بنا کر دیگر رہنماؤں کو جنگ کے خاتمے پر قائل کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب رپورٹ میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ سخت گیر قیادت کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایران کی مصلحت پسند قیادت بھی سخت مؤقف اختیار کر سکتی ہے، جس سے مذاکرات کی تمام راہیں مکمل طور پر بند ہونے کا خطرہ ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال اس تجویز کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
Source: پاکستان



