میانوالی(25 نومبر 2026): عیسیٰ خیل میں دو کار سوار ملزمان نے 25 سالہ اسکول ٹیچر کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرتے ہوئے زیادتی کی ویڈیو خاتون کے منگیتر کو بھیج دی۔
تھانہ عیسیٰ خیل میں درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق 25 سالہ متاثرہ اسکول ٹیچر اپنے گھر سے اسکول جا رہی تھی کہ راستے میں دو کار سوار ملزمان نے اسے زبردستی کار میں ڈال کر اغوا کر لیا۔
مقدمے کے متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان متاثرہ خاتون کو قریبی ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان بعد ازاں متاثرہ ٹیچر کو بلیک میل کر کے رقم کا مطالبہ بھی کرتے رہے اور زیادتی کی ویڈیو خاتون کے منگیتر کو بھیج دی۔
تھانہ عیسیٰ خیل پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Source: پاکستان



