تازہ ترین
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیلیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے سے متعلق بیان جھوٹ قرارامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لی
تازہ ترین

کراچی: سی آئی اے پولیس کا افسر شہری کو اغوا کرکے تاوان وصولی کی واردات میں ملوث نکلا

کراچی(20 نومبر 2026): ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس افسر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ملیر کینٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈی آئی او اے وی ایل سی رسول بخش کٹھیان اور فیصل صداقت شامل ہیں، جبکہ مغوی کی نشاندہی پر دونوں کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے چودہ نومبر کو تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے شہری محمد شان کو اغوا کیا تھا اور واردات میں سرکاری پولیس موبائل بھی استعمال کی گئی۔ مغوی کی فیملی نے واقعے کا مقدمہ تھانہ ملیر کینٹ میں درج کرایا تھا۔

حکام کے مطابق اغوا کے چوبیس گھنٹے بعد ملزمان نے مغوی کی رہائی کے عوض گھر والوں سے منظور کالونی میں ایک کروڑ روپے تاوان وصول کیا اور شہری کو چھوڑ دیا۔

تھانہ ملیر کینٹ کی آپریشن اور انویسٹی گیشن برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Source: پاکستان