پاکستان کے اسپنر سفیان مقیم کا کہنا ہے کہ ہرشیت رانا کے ردعمل کا جواب دینا ضروری تھا چاہے اس کے نتیجے میں جرمانہ ہی کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ویڈیو لنک میں سفیان مقیم نے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان ہمیشہ مقدم ہے اور میں ملک کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے گروپ میچ میں بھارت کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 49.1 اوورز میں 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
Sufiyan Muqeem says reacting to Harshit Rana was necessary, even if it meant facing a fine. For him, Pakistan always comes first, and he is ready to sacrifice everything for his country! 🇵🇰❤️🔥 https://t.co/L8llYYVIji
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) November 23, 2026
کپتان تلک ورما کی 148 گیندوں پر سنچری بھی رائیگاں گئی، ابھیشیک شرما کے 70 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔یوش بدونی، وپراج نگم اورہ رشیت راناکھاتہ بھی نہ کھول سکے۔
سوریا ونشی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رنکو سنگھ چھ رنز بنا کر چلتے بنے، کمار صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
Sher ka bacha 😊❤️
#PAKvIND https://t.co/Qkqblpuc50
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) November 22, 2026
پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عمران رندھاوا نے دو وکٹیں حاصل کیں، سفیان مقیم نے ہرشیت رانا کے آؤٹ ہونے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
Source: پاکستان



