Skip to content
  • Saturday, 30 May 2026
  • 10:01 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

حالیہ پوسٹس

  • اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر ناکے سے بدترین ٹریفک جام، اسد قیصر اور سعد رفیق سمیت مسافروں کی پرواز مس ہوگئی
  • عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
  • مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
  • جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی
  • پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
Headline تازہ ترین

کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

DAILY MITHAN Mar 3, 2026 0


کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئے

ڈسٹرک ویسٹ میں سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کے تین واقعات ہو چکے ہیں۔گاڈرز کی فائرنگ سے تین افراد جان سے جا چکے ہیں: ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ

کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے۔

نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ دنوں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان ولید کی ہلاکت نے ناقص سکیورٹی کمپنیوں پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے ناقص سکیورٹی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کروانے کی تیاری کر لی ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق جس کمپنی کے گارڈ نے نوجوان کو قتل کیا اس کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے خط لکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سیکرٹری داخلہ ،آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کو بھی خط لکھ رہے ہیں کہ شہر میں موجود تمام پرائیوٹ سکیورٹی کمپنوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔ 

عرفان بلوچ نے بتایا کہ ڈسٹرک ویسٹ میں سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کے تین واقعات ہو چکے ہیں۔گاڈرز کی فائرنگ سے تین افراد جان سے جا چکے ہیں۔شہر میں متعدد نجی سکیورٹی کمپنیاں تربیتی معیار پر پورا اترنے میں ناکام ہیں۔سکیورٹی کمپنیوں کے پاس تربیت یافتہ عملے کی کمی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیشتر گارڈز بنیادی اسلحہ سنبھالنے، ہنگامی صورتحال یا ہجوم کنٹرول کی تربیت سے ناواقف ہیں، لائسنس یافتہ ہونے کے باوجود اکثر کمپنیاں سندھ پولیس یا سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے قواعد پر عمل نہیں کرتیں جبکہ کمپنیوں کی جانب سے سکیورٹی گارڈز کو باقاعدہ تربیتی مراکز کے بجائے ’’ان ہاؤس‘‘ یا غیر سرکاری تربیت دی جاتی ہے، ان غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز کی جانب سے ہتھیاروں کے غلط استعمال سے حادثاتی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خوف یا تربیت میں کمی کے باعث چوری، ڈکیتی یا دہشت گردی کی صورت میں یہ گارڈز نہ صرف کوئی بھی مؤثر ردعمل دینے میں ناکام نظر آتے ہیں بلکہ اسکولوں، بینکوں، شاپنگ مالز اور اسپتالوں میں تعینات یہ گارڈز عوامی سلامتی کو براہ راست خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

متعلقہ اداروں کی جانب سے نجی سکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس اور تربیتی ریکارڈ کی باقاعدہ جانچ نہیں کی جاتی اور نہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے گارڈز کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔

ضروری ہے کہ ان گارڈز کی تربیت، نفسیاتی جانچ اور بیک گراؤنڈ ویریفکیشن کو لازمی قرار دیا جائے۔ متعلقہ اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن کا مضبوط نظام قائم کیا جائے۔حکومت کی سطح پر کم از کم تربیتی معیار (Minimum Training Standard) مقرر کیا جائے۔ ہر گارڈ کے لیے تربیتی سرٹیفکیٹ اور لائسنس نمبر ظاہر کرنا لازم ہو۔نجی سکیورٹی کمپنیوں کے لیے ریگولر آڈٹ اور ریویو سسٹم ہو اور شہریوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ جان سکیں ان کے اطراف میں تعینات گارڈز کی تربیت کس سطح کی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز خود بھی خطرے میں ہوتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر غیر تربیت یافتہ افراد کو اسلحہ دینا ،دھماکہ خیز صورتحال پیدا کرنے کے مترادف ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر ناکے سے بدترین ٹریفک جام، اسد قیصر اور سعد رفیق سمیت مسافروں کی پرواز مس ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
عید پر 3لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانےلگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکرکو 10 ہزار روپے انعام ملےگا: مریم اورنگزیب
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹرکمی، نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کی ترقی کا اہم سنگِ میل، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کرگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سے ناخوش، ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
شوہر نکاح نامے میں درج حق مہر کے علاوہ معاہدے میں درج چیزیں بھی بیوی کو دینے کا پابند ہے: عدالت
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پی پی اسٹیبلشمنٹ کی اے پلس ٹیم جبکہ ایم کیوایم ہر دور میں حکومت کا حصہ رہتی ہے: امیر جماعت اسلامی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ون ڈے کرکٹ میں آج ایک نئی تاریخ رقم کرے گا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کی یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
صبا قمر اس حد تک کردار میں چلی جاتی ہیں کہ انہیں دل کے دورے بھی پڑے، فیصل قریشی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے کی مودی کی 10سالہ مہم بری طرح ناکام رہی، عرب میڈیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
ڈاکٹرز کی غفلت، کراچی کے جناح اسپتال کے باتھ روم میں بچے کی پیدائش
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
زیادہ گوشت کھانے سے عید کے تینوں دن اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا رہا
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران متوقع ڈیل، پاکستان اسٹاک میں رواں ہفتے 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
فرنچ اوپن میں ایک اور اپ سیٹ، سابق چیمپئن نواک جوکووچ کو شکست
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
انڈر18 ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان کا شاندار آغاز، چین کو 3 صفر سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
جاپانی آبادی میں تاریخی کمی، تعداد 12کروڑ 30 لاکھ سے بھی کم ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی، دادو اور جیکب آباد میں پارہ 51 ڈگری ریکارڈ
DAILY MITHAN May 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026