Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 4:27 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ڈیوس میں فرانس کے صدر میکرون نے کالا چشمہ کیوں پہنا؟ وجہ سامنے آگئی

حالیہ پوسٹس

  • لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
  • وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
  • پارک میں تفریح کیلئے آنیوالی 5 سالہ بچی ٹوائے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
  • طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
Headline تازہ ترین

ڈیوس میں فرانس کے صدر میکرون نے کالا چشمہ کیوں پہنا؟ وجہ سامنے آگئی

DAILY MITHAN Jan 21, 2026 0


 

ڈیوس میں فرانس کے صدر میکرون نے کالا چشمہ کیوں پہنا؟ وجہ سامنے آگئی

فوٹو: رائٹرز

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہال کے اندر کالا چشمہ پہنا تو یہ منظر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تاہم صدر میکرون کا چشمہ پہننا کسی فیشن یا علامتی انداز کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ اس کے پیچھے ایک طبی وجہ موجود تھی۔ 

امریکی اخبار کے مطابق صدر میکرون نے نیلے رنگ کے ایوی ایٹر طرز کے چشمے اس لیے پہنے کیونکہ وہ آنکھ کے ایک طبی مسئلے کا شکار ہیں۔

اپنی 18 منٹ کی تقریر کے دوران صدر میکرون نے چشمہ پہننے کی وضاحت نہیں کی۔ یہ چشمہ پہلی بار گزشتہ ہفتے اس وقت دیکھا گیا تھا جب انہوں نے فرانس کی مسلح افواج سے نئے سال کے موقع پر خطاب کے دوران اپنی دائیں آنکھ میں سوجن کے باعث چشمہ پہنا تھا۔

 اس خطاب میں انہوں نے عارضی طور پر چشمہ اتار کر کہا تھا کہ ان کی آنکھ کی حالت دیکھنے میں اگرچہ اچھی نہیں لگتی، لیکن یہ بالکل بے ضرر ہے۔

ڈیوس میں فرانس کے صدر میکرون نے کالا چشمہ کیوں پہنا؟ وجہ سامنے آگئی

فرانسیسی صدر ایک فوجی اڈے پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے— فوٹو: رائٹرز

فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر میکرون کی آنکھ میں خون کی باریک رگ پھٹ گئی تھی جسے طبی اصطلاح میں سب کونجَنکٹائیول ہیمریج کہا جاتا ہے، جو چوٹ، شدید کھانسی یا چھینک، بلند فشارِ خون یا خون کو پتلا کرنے والی ادویات کے استعمال سے ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کیفیت عموماً بغیر علاج کے دو ہفتوں میں خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے صدر میکرون کے چشمے کو ایک سیاسی پیغام قرار دیا، جس کے ذریعے وہ امریکا کی جانب سے فرانسیسی شراب اور شیمپین پر ممکنہ بھاری محصولات اور گرین لینڈ سے متعلق دھمکیوں کے مقابلے میں سخت مؤقف ظاہر کر رہے تھے۔ 

صدر میکرون ماضی میں بھی اپنے لباس کے ذریعے پیغام دیتے رہے ہیں، جیسے 2022 میں یورپ کو توانائی بحران کا سامنا ہونے پر انہوں نے ٹرٹل نیک سویٹر پہن کر عوام سے سادگی اختیار کرنے کی اپیل کی تھی۔

کچھ افراد نے چشمہ پہنے صدر میکرون کا موازنہ فلم ’ٹاپ گن‘ میں ٹام کروز کے کردار سے کیا، جبکہ بعض کو سابق امریکی صدر جو بائیڈن یاد آئے جو ایوی ایٹر چشمے پہننے کے شوقین تھے۔

اخبار کے مطابق صدر میکرون کے دفتر کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ کو خراج تحسین
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجنوں مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے کروڑوں مچھروں کو کھلی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا: ندا یاسر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین خلاف ورزی پر پہلے دن کتنے چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب اہم قدم، وفاقی کابینہ نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر چالان، موٹرسائیکلز،کمرشل گاڑیوں کو تیسرے اور چوتھے ٹریک پر چلنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچےجاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے دوران جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ مالی سال 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026