لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی امن وامان اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے وزارت داخلہ اور سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت جمہوری عمل کیلئے ہرممکن اقدامات جاری رکھے گی۔


























Leave a Reply