Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 12:23 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ پرجوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ روز نوکنڈی اور سبی ملک کےگرم ترین شہر رہے
  • نویں جماعت کی طالبہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، ملزمان نے لاش جلادی
  • فلم کی پروموشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کا ایکشن، جھانوی خوفزدہ ہوگئیں؟ ویڈیو وائرل
  • ٹرمپ کے بعد مارکو روبیو بھی کریڈٹ لینے لگے
  • وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ پرجوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

DAILY MITHAN Jan 29, 2026 0


وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ پرجوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا

فوٹو: رائٹرز/ فائل

وزیراعلیٰ  سندھ  مراد علی شاہ  نے سانحہ گل پلازہ  پر  جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس  سندھ ہائی کورٹ کو  خط لکھ دیا۔

اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ رہے ہیں، خط میں درخواست کی جائے گی سانحہ کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کرائی جائے، کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،گل پلازہ کے شہدا کو امدادی چیکس کی ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں، عدالتی کمیشن کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں کیا گیا، ہم کسی سیاسی جماعت کو نہیں عوام کو جوابدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتیں سانحہ پر سیاست کر رہی ہیں، ہم ایسے واقعات پر سیاست نہیں کر رہے، چندجماعتیں کر رہی ہیں،سندھ حکومت کسی پریشر میں نہیں جو کام ہمیں کرنا ہے وہ کر رہے ہیں، ہمیں جب لگا ہم نے جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھ دیا۔

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ واقعہ کے بعد سندھ کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی کو کمشنر کراچی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی رپورٹ پرفیصلہ کرنا تھا،کمشنر کراچی کی بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے، یہ بہت تفصیلی رپورٹ ہے اس میں تمام لوگوں کے انٹرویو موجود ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت عمارت میں 2500 سے 2 ہزار لوگ تھے، گل پلازہ کا دو مرتبہ سیفٹی آڈٹ ہوچکا تھا مگر عملدرآمد نہیں ہوا، محکمہ سول ڈیفنس نےگل پلازہ کے 2023 سےکئی دورے کیے اور دو نوٹس دیےگئے، سانحے میں 80 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، آگ بجھانے کے عمل کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا، شہید فائر فائٹر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جان کا نذرانہ دیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو ایک چھت کے نیچے لایا جا رہا ہے، گل پلازہ میں فائر فائٹنگ سسٹم اور دیگر اقدامات نہیں تھے، جب انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا تو ان کی بھی ذمہ داری تھی، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور ریسکیو کے اداروں کو ایک کمانڈ میں دینےکے لیے بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے،کمیٹی نے بلڈنگ کےاجازت نامہ اور لیز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف کیا ہے، ان بے ضابطگیوں پر محکمہ اینٹی کرپشن کو کارروائی کا کہا گیا ہے، عمارت کی تعمیر بلڈنگ پلان کے خلاف پائی گئی ہے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے دیےگئے اجازت ناموں کا جائزہ لیا جائےگا، محکمہ اینٹی کرپشن کو کہا گیا ہےکہ اس سلسلے میں کوتاہیوں کی تحقیقات کرے، واقعے میں کسی بھی اعلیٰ حکام کی غفلت سامنے آئی تو کارروائی ہوگی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
گزشتہ روز نوکنڈی اور سبی ملک کےگرم ترین شہر رہے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
فلم کی پروموشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کا ایکشن، جھانوی خوفزدہ ہوگئیں؟ ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کے بعد مارکو روبیو بھی کریڈٹ لینے لگے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران سے کہا ہے اب وقت آگیا ہے کسی نہ کسی طرح معاہدہ کرلیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنیکی سفارش
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
جائیداد خرید و فروخت پر ٹیکس میں بڑی کمی کی تجاویز تیار
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
بلوٹوتھ ڈیوائس کا نام ‘بم’ ہونے پر امریکی پرواز کی ایمرجنسی لینڈنگ، یہ معاملہ کیا ہوا؟
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کا بدلتا سیاسی مزاج
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں1248 کھلاڑیوں کی شمولیت، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش، 20 سے زائد افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کے عشق میں لائن آف کنٹرول کے پار پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی: عظمیٰ بخاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے منفی اثرات، پاکستان میں 70 سے 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری کے فیصلےمؤخرکردیے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026