Skip to content
  • Saturday, 2 May 2026
  • 5:34 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • موٹاپے کی وبا تیزی سے پھیلنے کی اہم ترین وجہ دریافت

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ کا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے نہ نکلنےکا اعلان
  • سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا: ایران
  • امریکا کے 61 فیصد عوام نے ایران پر جارحیت کو غلطی قرار دے دیا
  • چاہتا ہوں بابر اعظم پی ایس ایل جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے: شاداب خان
  • درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ، 5 دہشتگرد ہلاک
Headline تازہ ترین

موٹاپے کی وبا تیزی سے پھیلنے کی اہم ترین وجہ دریافت

DAILY MITHAN Apr 27, 2026 0


موٹاپے کی وبا تیزی سے پھیلنے کی اہم ترین وجہ دریافت

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو

اگر آپ جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان ہیں تو الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں۔

الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے جسمانی وزن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ جسمانی چربی بھی بڑھتی ہے یا توند نکل آتی ہے۔

یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے اور اب نئی تحقیق میں ان کا ایک اور نقصان سامنے آیا ہے۔

جرنل نیچر میٹابولزم میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ فرکٹوز نامی سادہ مٹھاس جسمانی وزن میں بہت تیزی سے اضافہ کرتی ہے۔

پھلوں اور شہد میں پائی جانے والی یہ مٹھاس چینی کے مقابلے میں زیادہ میٹھی ہوتی ہے اور الٹرا پراسیس غذاؤں میں اس کا استعمال کافی زیادہ کیا جاتا ہے۔

چونکہ یہ مٹھاس گلوکوز کے مقابلے میں دوگنا زیادہ میٹھی ہوتی ہے تو اس پر مبنی غذاؤں اور مشروبات کے استعمال کی اشتہا بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

مگر گلوکوز کے برعکس فرکٹوز سے میٹبولزم کے افعال پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جن سے موٹاپے اور دیگر طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں میں کیلوریز کی مقدار پہلے ہی زیادہ ہوتی ہیں مگر فرکٹوز میٹابولزم پر دیگر اقسام کی شکر کے مقابلے میں مختلف انداز سے اثرانداز ہونے والی مٹھاس ہے، خاص طور پر جگر کے لیے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس سے چربی کا ذخیرہ بڑھتا ہے، خلیاتی توانائی گھٹ جاتی ہے جبکہ میٹابولک سینڈروم سے منسلک مرکبات بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

پیٹ اور کمر کے گرد چربی کے اجتماع، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور خون میں چکنائی بڑھنے جیسے امراض کے مجموعے کو میٹابولک سینڈروم کہا جاتا ہے، جس سے امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ 2 اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔

فرکٹوز سے گردوں کے امراض، جوڑوں کی تکلیف، کینسر کی مخصوص اقسام اور ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2024 میں جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کا جسمانی وزن بھی زیادہ ہوتا ہے جبکہ Mediterranean ڈائٹ سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔

درحقیقت لوگ جتنی زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں، صحت کے لیے مفید غذاؤں کا استعمال اتنا گھٹ جاتا ہے۔

محققین نے دریافت کیا کہ کچھ الٹرا پراسیس غذاؤں جیسے میٹھے مشروبات یا سوڈا سے جسمانی وزن اور چربی میں دیگر کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ تحقیق میں بہت کم افراد کو شامل کیا گیا مگر نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں بالخصوص میٹھے مشروبات کا استعمال کم از کم کرنا چاہیے تاکہ جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو غذا جتنی زیادہ پراسیس کی جائے گی، اس کے استعمال سے جسم میں انسولین کے اخراج اور چربی کی مقدار میں اتنا اضافہ ہوگا۔

محققین کے مطابق پراسیس غذائیں بہت جلد ہضم ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو جلدی بھوک لگنے لگتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سوڈا اور کیک جیسی غذاؤں کا استعمال سب سے پہلے ترک کرنا چاہیے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ٹرمپ کا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے نہ نکلنےکا اعلان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا: ایران
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاہتا ہوں بابر اعظم پی ایس ایل جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے: شاداب خان
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ، 5 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے: سلمان اکرم راجہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے کی عادت دماغی صحت کے لیے بہترین قرار
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
مچھلی کے تیل کے کیپسول روزانہ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11کا دوسرا ایلیمینیٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم، وزیراعظم نے حتمی فیصلے تک کارروائی سے روک دیا
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
سب کو کھلی دعوت ہے تنقید برائے اصلاح کی جائے، آواز اٹھاتا ہوں تو ڈرامے بنائے جاتے ہیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ آخری گھڑی میں کیا وقت ہوگا؟
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
نیل کٹر کے اس ‘بٹن’ کی موجودگی کا مقصد جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں خاموشی سے ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
ایل این جی موصول ہونے کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ ختم ہوگئی ہے: اویس لغاری
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی پولیس کی کارروائی، سویابین آئل چوری کرنیوالے 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے، ان کیخلاف مہم چلانیوالے ناکام ہوں گے: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN May 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026