Skip to content
  • Tuesday, 28 April 2026
  • 10:51 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ماریشس کو چاگوس آئی لینڈز واپس ہونگے یا نہیں؟

حالیہ پوسٹس

  • امارات کا گروپ سے علیحدگی کا اعلان اوپیک کیلئے بڑا دھچکا ہے، برطانوی خبر ایجنسی
  • میری والدہ کو بادشاہ چارلس پر کرش تھا: امریکی صدر ٹرمپ
  • افغانستان 25 ہزارخاتون ٹیچرز سے محروم ہوسکتا ہے، طالبان کی خواتین پر پابندیوں پر یونیسیف کا انتباہ
  • دوبارہ جنگ کی صورت میں فیصلہ کن جواب کیلئے تیار ہیں، نئے اہداف کا تعین کیا جاچکا ہے: ترجمان ایرانی فوج
  • 25کلو واٹ اور اس سےکم سولر صارفین کیلئے نیپرا لائسنس کی شرط ختم کردی گئی
Headline تازہ ترین

ماریشس کو چاگوس آئی لینڈز واپس ہونگے یا نہیں؟

DAILY MITHAN Jan 24, 2026 0


ماریشس کو چاگوس آئی لینڈز واپس ہونگے یا نہیں؟

برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے چاگوس آئی لینڈز ماریشس کے حوالے کرنے کی ڈیل روک دی/فوٹوسوشل میڈیا 

اسٹریٹیجک لحاظ سے انتہائی اہم جزیرہ نماچاگوس آئی لینڈز  ہاتھ سے جانے دینے کی صورتحال کو  امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ کی بڑی حماقت قرار دیا گیا جس  کےاثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے چاگوس آئی لینڈز ماریشس کے حوالے کرنے کی ڈیل روک دی۔

لیبر حکومت دارالامرا میں اس معاملے کو التوا میں ڈالتے ہوئے بحث سے پیچھے ہٹ گئی ہے،اگر ڈیل ختم کی گئی تو سرکیئر اسٹارمر کا یہ اپنے دور میں15 واں یوٹرن ہوگا۔

جزائرنما چاگوس آئی لینڈز بحرہند کےوسط میں ہیں اوریہ ماریشس سے تقریبا 1600کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہیں ، ماریشس انہیں اپنا حصہ تصورکرتاہے۔

پیرس معاہدےکےتحت برطانیہ نے1814میں ماریشس سمیت ان جزائر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

1965میں سردجنگ کےدوران امریکا اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کے تحت ماریشس سے چاگوس آئی لینڈزکو علیحدہ کردیا گیا۔

ان جزائرپرقبضہ کرکے انہیں برٹش انڈین اوشن خطے کانام دیدیاگیا تھا جبکہ علاقےکی بڑی آبادی کو رفتہ رفتہ نکال کرماریشس میں بسادیا گیا تھا۔

یہ اس کے باوجود تھا کہ ماریشس نے1968 میں برطانیہ سے آزادی لے لی تھی تاہم برطانیہ چاگوس آئی لینڈزسے دستبردار نہیں ہوا تھا۔

ساتھ ہی 1971 میں امریکا اور برطانیہ نےان جزائر کے علاقے ڈیگوگارشیا میں سوویت یونین کے خلاف فوجی اڈہ بنایا تھاجوبعد میں عراق پر حملوں کیلئے بھی استعمال کیاگیاتھا۔

ماریشس ان جزائرکوواپس لینےکی کوشش کرتا رہا ہےاورعالمی عدالت انصاف کابھی برطانیہ سےمطالبہ ہےکہ وہ چاگوس آئی لینڈز جلد ازجلد ماریشس کو واپس کرے۔

مئی 2025میں برطانیہ اور ماریشس کے درمیان سمجھوتے کے تحت امریکا اوربرطانیہ کوان جزائر میں سے صرف ڈیگو گارشیا تک رسائی حاصل رہے گی جبکہ باقی تمام جزائر کا قبضہ ماریشس کوواپس دیا جانا ہے۔

ڈیگوگارشیا میں فوجی اڈے تک 99برس تک رسائی کی لیز کیلئے بھی برطانیہ کو ہرسال ماریشس کو136ملین ڈالر دینا ہوں گے۔

پچھلے کچھ سالوں تک برطانیہ میں لیبراور کنزریٹو دونوں جماعتیں انہیں حوالے کرنا اخلاقی ذمہ داری سمجھتی رہی ہیں۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس ڈیل کوابتدا میں بڑی کامیابی قراردیا تھا مگر اب مؤقف بدل لیا ہے۔

صدرٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ امریکا کا شاندار نیٹو اتحادی برطانیہ ڈیگو گارشیا کا جزیرہ جہاں امریکا کا فوجی اڈہ بھی ہے وہ ماریشس کو دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہےاور وہ بھی بلا وجہ۔

صدرٹرمپ کا دعویٰ تھا کہ بلاشبہ چین اور روس نے اس اقدام کو مکمل کمزوری کے طور پر نوٹ کیا ہے ، برطانیہ کا یہ اقدام بڑی حماقت ہے اور یہ اس بات کی بڑی وجہ بھی ہے کہ قومی تحفظ کیلئے امریکا کو گرین لینڈ کیوں حاصل کرنا چاہیے۔

اب کنزریٹوپارٹی کے بعض رہنما اسے لفظ حماقت سے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں اوران کا مؤقف ہے کہ چین کے اتحادی ماریشس کوخوش کرنےکامنصوبہ یکسر رد کیا جائے۔

کنزریٹوز کا دعویٰ ہے کہ حکمراں جماعت لیبرپارٹی کے کئی ارکان بھی اس ڈیل کو قومی مفاد کے منافی سمجھتے ہیں،  سرکیئراسٹارمرکو شکست یقینی نظر آرہی تھی اس لیے انہوں نے بل کوووٹنگ کیلئے پیش کرنےسے گریز کیاہے۔

تجزیہ کاروں کاخیال ہےکہ برطانیہ کیلئےڈیل پرقائم رہنا یا اس سے گریز میں سے کسی ایک کا انتخاب چیلنج سے کم نہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
افغانستان 25 ہزارخاتون ٹیچرز سے محروم ہوسکتا ہے، طالبان کی خواتین پر پابندیوں پر یونیسیف کا انتباہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
25کلو واٹ اور اس سےکم سولر صارفین کیلئے نیپرا لائسنس کی شرط ختم کردی گئی
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
انار کھانے کی عادت کا بہترین فائدہ دریافت
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم نے پی ایس ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانےکا ریکارڈ برابر کر دیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے پہلوانوں کی شاندار کارکردگی ، 2 میڈلز یقینی ہوگئے
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
جگر کے عام ترین لاعلاج مرض سے تحفظ فراہم کرنے والا آسان ترین طریقہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
ہائی کمیشن لندن اور جیریز کے درمیان قونصلر و ویزا سروس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں: قمر رضا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
یو اے ای نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی،جسٹس بابراورجسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت پر پاک فوج کا بھرپور جواب، افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
مچھر، مکھیوں، لال بیگ اور چیونٹیوں سمیت کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے والے 5 عام پودے
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
حرکت قلب تھم جانے کے 40 گھنٹے بعد ایک شخص کرشماتی طور پر پھر زندہ ہوگیا
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
ہم نے تیسری جنگ عظیم روکی ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی سے بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی: مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
تازہ ترین
پمز اسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ مکمل
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
اوپن اے آئی کی جانب سے اسمارٹ فون تیار کیے جانے کا امکان
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
آج کراچی میں ہونے والے کوالیفائر میچ کیلئے ٹریفک پلان جاری
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
مئی میں بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟
DAILY MITHAN Apr 28, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
پاکستان
ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5 ہزار میگاواٹ پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی: پاور ڈویژن
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
پاکستان
پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور،کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں ملیں گی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ، شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026