Skip to content
  • Saturday, 2 May 2026
  • 4:20 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • لندن میراتھون میں پاکستانی رنرز کی بڑی تعداد میں شرکت، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ کا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے نہ نکلنےکا اعلان
  • سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا: ایران
  • امریکا کے 61 فیصد عوام نے ایران پر جارحیت کو غلطی قرار دے دیا
  • چاہتا ہوں بابر اعظم پی ایس ایل جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے: شاداب خان
  • درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ، 5 دہشتگرد ہلاک
Headline تازہ ترین

لندن میراتھون میں پاکستانی رنرز کی بڑی تعداد میں شرکت، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

DAILY MITHAN Apr 27, 2026 0


لندن میراتھون میں پاکستانی رنرز کی بڑی تعداد میں شرکت، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

فوٹو: غیرملکی میڈیا

اتوار کو ہونیوالی لندن میراتھون کے 46 ویں ایڈیشن میں پاکستانی رنرز نے نہ صرف بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ اپنی کارکردگی، حکمت عملی اور مستقل مزاجی سے ایک مضبوط تاثر بھی چھوڑا۔

پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد رنرز نے لندن میراتھون میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

برطانیہ میں مقیم عبداللہ محمد اطہر نے 2 گھنٹے 39 منٹ اور 53 سیکنڈ میں اس سال لندن میں سب سے تیز  پاکستانی رنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ان کی کارکردگی کی اصل خاصیت ان کی شاندار ریس حکمت عملی رہی۔

انہوں نے ریس کے ابتدائی مراحل میں غیرمعمولی تسلسل دکھایا، پہلے 10 کلومیٹر 39 منٹ 7 سیکنڈ میں مکمل کیے اور ہاف میراتھون ایک گھنٹے 18 منٹ اور 23 سیکنڈ میں عبور کیا،  ان کا پیس زیادہ تر ریس کے دوران 3:41 سے 3:49 فی کلو میٹر کے درمیان رہا۔

آخری مراحل میں جہاں عام طور پر رنرز کی رفتار میں نمایاں کمی آتی ہے، اطہر نے نہایت دانشمندی کے ساتھ رفتار کو کنٹرول کیا اور تقریباً 4:00 فی کلومیٹر کے ساتھ مضبوط اختتام کیا۔

عبداللہ محمد اطہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ دوڑنے کے لیے بہت وقت درکار ہوتا ہے لیکن میرے لیے یہ زندگی میں نظم و ضبط اور ذہنی سکون لاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے میرا 10 کلومیٹر کا بہترین وقت تقریباً 37 منٹ تھا، اور آج میں نے اسی رفتار سے پوری میراتھون مکمل کی۔

لندن میراتھون میں پاکستانی رنرز کی بڑی تعداد میں شرکت، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

عبداللہ اطہر—فوٹو: رپورٹر

کراچی سے تعلق رکھنے والے امین مکاتی 2 گھنٹے 45 منٹ اور 2 سیکنڈ میں دوسرے تیز ترین پاستانی رہے ، ان  کی کارکردگی ایک متوازن اور کنٹرولڈ ریس کی بہترین مثال رہی۔

انہوں نے آغاز قدرے محتاط انداز میں کیا، 5 کلو میٹر 19 منٹ 8 سیکنڈ میں مکمل کیے اور ہاف میراتھون  ایک گھنٹہ 21 منٹ 43 سیکنڈ میں عبور کیا، ان کا پیس زیادہ تر 3:50 سے 3:59 فی کلو میٹر کے درمیان رہا، اہم بات یہ رہی کہ وہ ریس کے آخری حصے میں بھی اپنی رفتار برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

ریس کے بعد جیو  سے گفتگو  میں امین مکاتی نے کہا کہ میں نے ریس کا آغاز کنٹرولڈ رکھا اور اختتام مضبوط انداز میں کیا، میں کہیں بھی کریش نہیں ہوا،  یہی سب سے بڑی کامیابی تھی۔

لندن میراتھون میں پاکستانی رنرز کی بڑی تعداد میں شرکت، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

 امین مکاتی—فوٹو: رپورٹر

خواتین میں دبئی میں مقیم سارہ طہور لودھی نے 3 گھنٹے 25 منٹ 2 سیکنڈ میں  سب سے تیز پاکستانی خاتون رنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے ریس کے ابتدائی حصے میں شاندار کارکردگی دکھائی، 10 کلومیٹر 46 منٹ 20 سیکنڈ  اور ہاف میراتھون ایک گھنٹہ 38 منٹ اور 7 سیکنڈ  میں مکمل کیا تاہم 25 کلومیٹر کے بعد رفتار میں کمی آئی، جہاں ان کا پیس 5:00 سے 5:20 فی کلومیٹر تک چلا گیا، اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مضبوطی سے ریس مکمل کی۔

سارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بار پھر لندن میراتھون میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔

لندن میراتھون میں پاکستانی رنرز کی بڑی تعداد میں شرکت، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

سارہ طہور لودھی—فوٹو: رپورٹر

دیگر نمایاں کارکردگیوں میں کراچی کے ریحان آدمجی (3:11:01) کے ساتھ تیسرے تیز ترین پاکستانی رہے، جبکہ (3:32:32) کے ساتھ عدنان گاندھی  نے لندن میں اپنی گزشتہ کارکردگی کو بہتر کیا۔

لندن میراتھون میں پاکستانی رنرز کی بڑی تعداد میں شرکت، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

عدنان گاندھی—فوٹو: رپورٹر

ساحل کمار  نے چار گھنٹے سے کم وقت میں ریس مکمل کی، جبکہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ذیشان رب نے (4:01:43) مین اپنی 55 ویں میراتھون مکمل کی۔

ثمین ناصر (4:04:35)، محمد حسن (4:07:25) اور عادل علی نے (4:07:51) کے ساتھ  مضبوط کارکردگی دکھائی جبکہ خواتین میں حرا دیوان (4:12:53) اور ہادیہ کشور (4:17:37) کےساتھ نمایاں رہیں۔

لندن میراتھون میں پاکستانی رنرز کی بڑی تعداد میں شرکت، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

حرا دیوان—فوٹو: رپورٹر

اس ایونٹ کی ایک اہم بات پاکستانی رنرز کی عالمی نمائندگی تھی، جن میں برطانیہ، امریکا، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں مقیم پاکستانی شامل تھے۔

یہ کارکردگیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی میں کھیلوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

پاکستانی رنرز کے مکمل نتائج:

عبداللہ محمد اطہر – 02:39:53

امین مکاتی – 02:45:02

ریحان آدمجی – 03:11:01

سارہ طہور – 03:25:02

عدنان گاندھی – 03:32:32

فیصل شفیع – 03:49:40

ساحل کمار – 03:57:44

ذیشان رب – 04:01:43

ثمین ناصر – 04:04:35

محمد حسن – 04:07:25

عادل علی – 04:07:51

حرا دیوان گاندھی – 04:12:53

عمران غیور احمد – 04:13:55

ہادیہ کشور – 04:17:37

یوسف حسن – 04:21:21

نوید حسین – 04:31:03

وسیم اختر – 04:45:09

ہنہ شبیر – 04:55:05

احمر خان – 05:00:02

جاوید حسین – 05:10:42

ثنا حبیب – 05:18:45

حذیفہ ہاشمی – 05:21:36

عرف محمد – 05:23:52

قمر ضیا – 05:31:05

معاذ چشتی – 05:39:44

شانزے احمد – 06:56:41

علینہ پرویز – 07:01:30

اظہر حسین – 07:07:15

ایڈم محمد – 07:32:15

شفا آفتاب – 08:05:42



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ٹرمپ کا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے نہ نکلنےکا اعلان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا: ایران
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاہتا ہوں بابر اعظم پی ایس ایل جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے: شاداب خان
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ، 5 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے: سلمان اکرم راجہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے کی عادت دماغی صحت کے لیے بہترین قرار
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
مچھلی کے تیل کے کیپسول روزانہ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11کا دوسرا ایلیمینیٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم، وزیراعظم نے حتمی فیصلے تک کارروائی سے روک دیا
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
سب کو کھلی دعوت ہے تنقید برائے اصلاح کی جائے، آواز اٹھاتا ہوں تو ڈرامے بنائے جاتے ہیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ آخری گھڑی میں کیا وقت ہوگا؟
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
نیل کٹر کے اس ‘بٹن’ کی موجودگی کا مقصد جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں خاموشی سے ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
ایل این جی موصول ہونے کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ ختم ہوگئی ہے: اویس لغاری
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی پولیس کی کارروائی، سویابین آئل چوری کرنیوالے 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے، ان کیخلاف مہم چلانیوالے ناکام ہوں گے: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN May 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026