Skip to content
  • Tuesday, 2 June 2026
  • 4:28 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن کو ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں یا گوشواروں کی اشاعت سے روکنے کا بل منظور

حالیہ پوسٹس

  • لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
  • وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
  • معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
  • پارک میں تفریح کیلئے آنیوالی 5 سالہ بچی ٹوائے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
  • طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
تازہ ترین

قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن کو ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں یا گوشواروں کی اشاعت سے روکنے کا بل منظور

DAILY MITHAN Jan 21, 2026 0


قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن کو ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں یا گوشواروں کی اشاعت سے روکنے کا بل منظور

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد رکن اسمبلی اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو درخواست دے کر اثاثوں یا گوشواروں کی اشاعت سے الیکشن کمیشن کو رکوا سکے گا اثاثوں کی تفصیلات ایک سال تک شائع نہیں کی جاسکیں گی: بل— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ارکان قومی اسمبلی کے اثاثوں یا گوشواروں کی اشاعت سے روکنے کا بل منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل  شازیہ مری نے پیش کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ بل میں چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر اسمبلی کو اختیار دیا گیا ہے کہ اگر کوئی رکن گوشواروں شائع نہ کرانا چاہے تو وہ شائع نہ ہو،گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جائیں گے لیکن شائع نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے تحت آپ الیکشن لا کے معاملات کو سپریم کورٹ کے بجائے آئینی کورٹ میں لیکر جا رہے ہیں، اس میں آئین کی تشریح کی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن اگر کہے کہ بیس پولنگ اسٹیشن پر ووٹ دوبارہ ہوں تو آپ اس معاملے کو آئینی کورٹ میں لیکر جا رہے ہیں۔

اس پر وزیر قانون نے کہا کہ بہت سی الیکشن کمیشن کی چیزیں تھی جو آئینی کورٹ گئی ہیں،  سیاسی جماعت کو کالعدم کرنا آئینی معاملہ تھا اب وہ آئینی عدالت میں جائے گا، فلور کراسنگ کا معاملہ بھی آئینی کورٹ جائے گا ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ الیکشن کمیشن کی 80 فیصد اپیل سپریم کورٹ اور 20 فیصد آئینی کورٹ جائیں۔

بل میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متاثرہ شخص 30 دن کے اندر آئینی کورٹ میں اپیل دائر کر سکے گا، کوئی رکن چیئرمین سینیٹ یا اسپیکر اسمبلی کو درخواست دے سکے گا کہ الیکشن کمیشن اس کے اثاثوں یا گوشواروں کی تفصیلات شائع نہ کرے اور رکن تحریری طور پر درخواست اسپیکر یا چیئرمین کے چیمبر میں جمع کرائے گا۔

درخواست میں کہا جائے گا کہ اثاثوں کی تفصیلات شائع نہ کی جائیں کیونکہ اس سے اس کی یا اس کے خاندان کی زندگی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، اثاثے کی تفصیلات ایک سال کے تک شائع نہیں کی جائے گی  تاہم یہ مشروط ہوگا کہ رکن کی جانب سے اثاثوں کی درست تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں، اثاثوں کی تفصیلات خفیہ طور پر الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جائے گی۔

بل کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے متاثرہ شخص 30 دن میں آئینی کورٹ میں اپیل کر سکے گا،  اگر کسی سیاسی جماعت کی جماعت کو کا اندراج نہیں کیا جاتا یا اس کا اندراج منسوخ کر دیا جاتا ہے تو وہ آئینی کورٹ سے رجوع کرے گا، سیاسی جماعت کے غیر ملکی فنڈنگ موصول ہونے یا دہشت گردی میں ملوث ہونے پر تحلیل کرنے کا ڈکلیئریشن کو حکومت 15 دن کے اندر آئینی کورٹ میں دائر کرے گی،  اگر آئینی کورٹ حکومت کے ڈکلیئریشن کو برقرار رکھے تو پارٹی تحلیل ہو جائے گی اور  رکن کو نااہل کرنے کا معاملہ آئینی کورٹ جائے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
لینڈ سلائیڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر دیگر افراد کی زندگی بچانے والا شخص
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں تاخیر کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
معاہدے کی بنیاد پر بچے کا نان نفقہ ختم کرنے کی باپ کی اپیل خارج
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
طیارے کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران فوڈ ٹرے کو کیوں بند رکھا جاتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کرکٹ بورڈ کا چاچا کرکٹ کو خراج تحسین
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کسی پر تنقیدکرکے نہیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں: نواز شریف
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجنوں مقدمات میں مطلوب منشیات فروش خاتون بیٹوں سمیت گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کی جانب سے کروڑوں مچھروں کو کھلی فضا میں چھوڑنے کا منصوبہ کیوں بنایا گیا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میری ماں نے میری شادی مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا: ندا یاسر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین خلاف ورزی پر پہلے دن کتنے چالان ہوئے؟ رپورٹ جاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب اہم قدم، وفاقی کابینہ نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی اسپنرز کیخلاف ناقص بیٹنگ، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر این ہیلی اپنی ٹیم پر برس پڑے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر چالان، موٹرسائیکلز،کمرشل گاڑیوں کو تیسرے اور چوتھے ٹریک پر چلنے کی ہدایت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچےجاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
گھریلو ملازمہ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد اسقاط حمل کے دوران جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
آئندہ مالی سال 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
بھارت کیساتھ جو پچھلی بار ہوا شاید انکی تسلی نہیں ہوئی، ایک بار پھر شوق پورا کر لیں تسلی ہوگی: وزیردفاع
DAILY MITHAN Jun 1, 2026