Preloader

کراچی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ ایک ماہ کے بچے عظمت اللہ کا ہاتھ کاٹنا پڑ گیا۔

پولیس نے پیر آباد تھانے میں ڈاکٹر اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

والد کے مطابق 31 اگست کو بیٹے کی طبیعت خراب ہونے پر اورنگی ٹاؤن 4نمبر کے اسپتال لےکر گیا جہاں ڈاکٹر یاسر انعام نے بچے کے ہاتھ پر کینولا لگوا کر بینڈیج کروائی، اسٹاف کے 3 عملے  نے یہ کام کیا اور 6سے 7مرتبہ کینولا میں انجکشن لگے۔

والد کا کہنا ہے کہ 4 دن بعد اپنے بیٹے کو دوبارہ اس ہی اسپتال لے کر گیا تو ڈاکٹر نے بینڈج کھولی، بچے کا ہاتھ مکمل سیاہ تھا جس پر ڈاکٹر نے اسے دوائیاں دی اور کہا انفیکشن  ٹھیک ہو جائے گا مجھے انفیکشن زیادہ ہوتے دکھائی دیا تو بچے کو جناح اسپتال لے کر گیا وہاں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ غلط کینولا لگنے سےانفیکشن ہو گیا ہے  بچے کا ہاتھ کاٹنا پڑے گا، میرے بیٹے کا ہاتھ ڈاکٹر یاسر انعام اور عملے کے 3 نامعلوم  افراد کی غفلت کی وجہ سے کٹ گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں اسپتال عملے اور ڈاکٹر یاسر انعام کے خلاف درج کر لیا۔ پیرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کےلیے ہیلتھ کیئر کمیشن کو لکھا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں متاثرہ افراد آئے تھے، متاثرہ افراد کینولا لگا کر بغیر بتائے چلے گئے تھے اب ہمیں بتایا گیا ہے کہ مریض کا ہاتھ کٹ گیا ہے واقعےکی تحقیقات کر رہے ہیں، قانونی کارروائی کاسامنا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *