Preloader

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے میری منگنی اور شادی کروادی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا نے میری منگنی اور شادی کروادی ہے پر میں کسی شہزادی گلوریا کو نہیں جانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ باتیں اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کی جارہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میری شادی سے متعلق کوئی بھی بات ہوئی تو میرے اہلخانہ اس بات کا اعلان کریں گے آپ سوشل میڈیا تماشہ پر نہیں اصل ایشوز پر دھیان دیں۔

یہ پڑھیں: بلاول کی منگنی سے متعلق بڑی خبر آ گئی

واضح رہے کہ دو روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ بلاول بھٹو کی منگنی کے لیے آصف علی زرداری آسٹریا روانہ ہوچکے ہیں اور شادی بھی دسمبر میں ہوگی تاہم میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

اب خود بلاول بھٹو نے آکر ان افواہوں کی حقیقت بیان کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *