Skip to content
  • Saturday, 2 May 2026
  • 7:48 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت جدہ ٹاور کو اب تک کتنا تعمیر کرلیا گیا ہے؟ نئی تصاویر دیکھیں

حالیہ پوسٹس

  • امریکا نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی
  • ٹرمپ کا جنگ بندی کیلئے پاکستان کے ذریعے ملی نئی ایرانی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار
  • ٹرمپ کا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے نہ نکلنےکا اعلان
  • سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا: ایران
  • امریکا کے 61 فیصد عوام نے ایران پر جارحیت کو غلطی قرار دے دیا
Headline تازہ ترین

دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت جدہ ٹاور کو اب تک کتنا تعمیر کرلیا گیا ہے؟ نئی تصاویر دیکھیں

DAILY MITHAN Apr 27, 2026 0


دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت جدہ ٹاور کو اب تک کتنا تعمیر کرلیا گیا ہے؟ نئی تصاویر دیکھیں

عمارت کا تصوراتی خاکہ/ فوٹو بشکریہ جدہ اکنامک کارپوریشن

دبئی میں موجود برج الخلیفہ 2010 سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہے، مگر بہت جلد یہ ریکارڈ اس سے چھن جائے گا۔

سعودی عرب کا جدہ ٹاور تیزی سے تعمیراتی مراحل سے گزر رہا ہے اور اب اس کی 100 منزلیں تعمیر کرلی گئی ہیں۔

2013 میں جدہ ٹاور کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا مگر کئی برس سے کام رکا ہوا تھا۔

مگر 2025 میں جدہ ٹاور کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا گیا تھا اور جب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے گی جس کی بلندی 3280 فٹ تک ہوگی۔

یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی۔

خیال رہے کہ 163 منزلہ برج الخلیفہ کی بلندی 2722 فٹ ہے۔

جدہ ٹاور کو آڈرین اسمتھ پلس گورڈن گل (اے ایس پلس جی جی) نامی کمپنی تعمیر کر رہی ہے اور اس کے ایک ترجمان نے جدہ ٹاور کی نئی تصاویر کو شیئر کیا ہے۔

دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت جدہ ٹاور کو اب تک کتنا تعمیر کرلیا گیا ہے؟ نئی تصاویر دیکھیں

رواں ہفتے کھینچی گئی جدہ ٹاور کی تصویر (بائیں جانب) / فوٹو بشکریہ اے ایس پلس جی جی

دلچسپ بات یہ ہے کہ برج الخلیفہ کو بھی آڈرین اسمتھ نے ہی ڈیزائن کیا تھا۔

ترجمان کے مطابق جدہ ٹاور کی 100 منزلوں کو رواں ہفتے مکمل کرلیا گیا۔

کمپنی کے منیجنگ پارٹنر بوب فارسٹ نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ جدہ ٹاور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور 100 منزلوں کی تعمیر کا سنگ میل طے کرلیا گیا ہے۔

دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت جدہ ٹاور کو اب تک کتنا تعمیر کرلیا گیا ہے؟ نئی تصاویر دیکھیں

زیر تعمیر جدہ ٹاور کی نئی تصاویر / فوٹو بشکریہ اے ایس پلس جی جی

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ جدہ ٹاور کی تعمیر اگست 2028 تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اب تک اس کی 50 فیصد سے زائد تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔

یہ عمارت ایک ہوٹل، اپارٹمنٹس، دفاتر، آؤٹ ڈور ڈیک اور دیگر تعمیرات سے لیس ہوگی جبکہ اس میں دنیا کا بلند ترین آبزرویشن ڈیک بھی موجود ہوگا۔

اتنی بلند عمارت کے لیے دنیا کا بہترین لفٹ سسٹم درکار ہوگا اور اس کے اندر 59 لفٹیں موجود ہوں گی۔

ان میں سے 54 سنگل ڈیک جبکہ 5 ڈبل ڈیک پر مشتمل ہوں گی جبکہ 12 escalators بھی موجود ہوں گی۔

دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت جدہ ٹاور کو اب تک کتنا تعمیر کرلیا گیا ہے؟ نئی تصاویر دیکھیں

جدہ ٹاور کی رات کے وقت لی گئی تصاویر / فوٹو بشکریہ اے ایس پلس جی جی

عمارت کی باہری دیوار کا سسٹم کچھ ایسا ہوگا کہ اندر توانائی کی ضرورت کم از کم ہوگی۔

خیال رہے کہ برسوں کی تاخیر اور مالیاتی مسائل کے باعث جدہ ٹاور کا کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا۔

اس کی تعمیر کا منصوبہ 2008 میں سامنے آیا اور تعمیراتی کام 2013 میں شروع ہوا۔

2018 میں تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا اور کووڈ 19 کی وبا کے باعث دوبارہ کام شروع نہیں ہو سکا

2018 میں جب اس کی تعمیر روکی گئی تھی تو ایک تہائی عمارت مکمل کرلی گئی تھی۔

جدہ ٹاور کی تعمیر پر 1.2 سے 2.7 ارب ڈالرز خرچ ہونے کا امکان ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
امریکا نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا مقاصد کے حصول تک ایران جنگ سے نہ نکلنےکا اعلان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا: ایران
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاہتا ہوں بابر اعظم پی ایس ایل جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے: شاداب خان
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ، 5 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ، 3 افراد زخمی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہوگئے: سلمان اکرم راجہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
انڈے کھانے کی عادت دماغی صحت کے لیے بہترین قرار
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
مچھلی کے تیل کے کیپسول روزانہ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11کا دوسرا ایلیمینیٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم، وزیراعظم نے حتمی فیصلے تک کارروائی سے روک دیا
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
سب کو کھلی دعوت ہے تنقید برائے اصلاح کی جائے، آواز اٹھاتا ہوں تو ڈرامے بنائے جاتے ہیں: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بتا سکتے ہیں کہ آخری گھڑی میں کیا وقت ہوگا؟
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
نیل کٹر کے اس ‘بٹن’ کی موجودگی کا مقصد جانتے ہیں؟
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں خاموشی سے ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN May 1, 2026
تازہ ترین
ایل این جی موصول ہونے کے بعد بجلی کی لوڈ مینجمنٹ ختم ہوگئی ہے: اویس لغاری
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی پولیس کی کارروائی، سویابین آئل چوری کرنیوالے 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
DAILY MITHAN May 1, 2026
Headline تازہ ترین
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
DAILY MITHAN May 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026