Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 7:14 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ’جنگ‘ نسلیں تباہ کردیتی ہے

حالیہ پوسٹس

  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
  • لاہور:کینال روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب، ڈرائیورکھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزار کرلےگیا
  • 200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، وفاقی وزیر توانائی
  • خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
  • موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
Headline تازہ ترین

’جنگ‘ نسلیں تباہ کردیتی ہے

DAILY MITHAN Mar 11, 2026 0


ان جاپانی خاتون کی عمر تقریباً 80 سال کے لگ بھگ ہوگی اور وہ بتا رہی تھیں جنگ کی تباہ کاریوں کا آنکھوں دیکھا حال،’میرے خدا دنیا میں کبھی ایٹمی جنگ نہ ہو، بیٹا میں نے اپنی آنکھوں سے منٹوں سیکنڈوں میں زندہ شہر کو قبرستان بنتے دیکھا ہے۔’ 

خاتون اپنے چند دوستوں کیساتھ 1998 میں بھارت اور پاکستان کا دورہ کررہی تھیں اسی سال جب بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کیے اور جواب میں پاکستان نے 6، حال ہی میں پاک بھارت جنگ میں یہ خدشات پیدا ہوگئے تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ کو روکنے کا کریڈٹ لیتے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ میں نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بچایا لیکن اب انہوں نے خود ہی دنیا کو ایک خوفناک تباہی سے دوچار کردیا ہے، ایران پر بلا جواز حملہ کرکے۔

 یہ جنگ کب اور کیسے رکے گی کہنا قبل از وقت ہے مگر تاریخی طور پر امریکا آج تک کسی جنگ سے کامیاب ہوکر نہیں لوٹا البتہ اس کی پالیسیوں نے ایک وائرس کی شکل میں لاکھوں لوگ مروادیئے، ویت نام سے عراق اور افغانستان سے شام تک۔

کسی بھی آگ کی تپش دور تک محسوس کی جاتی ہے اور گوکہ ہم اسرائیل امریکا کے ایران پر حملے میں پارٹی نہیں مگر اس کے اثرات سے محفوظ بھی نہیں، کوشش البتہ یہی ہے کہ جنگ کی آگ جتنی جلدی ہو ختم ہو ورنہ اور کچھ نہیں تو معاشی طور پر تباہی تو صاف نظر آرہی ہے۔

ظاہر ہے حکمرانوں نے اس کا ’خراج‘ عوام سے ہی وصول کرنا ہے، سو انہوں نے عوام کا تیل نکالنے کافیصلہ کرلیا اور یہ تیل ہر ہفتے نکالا جائے گا، کاش ابتدا ’ نئے نویلے جہاز‘ بڑی بڑی گاڑیوں کو خریدنے سے روکنے سے شروع کی جاتی، افسروں کیلئے ’ورک فرام ہوم‘ کے ساتھ پیٹرول فرام پاکٹ، یعنی اپنی جیب سے، جیسے اقدامات کا اعلان ہوتا تو شاید عوام کا غصہ کچھ کم ہوتا، یہاں تو ویسے بھی وزیر، مشیر، افسران’ورک فرام ہوم‘ ہی کرتے ہیں یقین نہ آئے تو صبح آٹھ یا نوبجے سرکاری دفاتر جاکر دیکھ لیں۔

جنگ نسلیں تباہ کردیتی ہے اس کو ہم نے بھی محسوس کیا ہے، ان دوافغان جنگوں میں جسکے اثرات سے ہماری کئی نسلیں تباہ ہوکررہ گئیں، جنگ کی تباہ کاریاں بھی اپنے اپنے انداز میں آتی ہیں، پہلی افغان جنگ کے نتیجے میں پورا معاشرہ ڈرگ، اسلحہ، مذہبی انتہا پسندی کی لپیٹ میں ایسا آیا کہ آج تک ہم اس کے اثرات سے نکل نہ سکے جبکہ دوسری افغان جنگ کے نتیجے میں فرقہ وارانہ اور دہشت گرد گروپس پیدا ہوئے اور ملک خود کش دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوا۔

 اب ریاست نے’افغان طالبان‘ اور اسکی پاکستان پراکسی تحریک طالبان پاکستان اور دیگر گروپس جوپاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا، یہ لڑائی تاحال جاری ہے کب تک جاری رہے گی کہنا قبل از وقت ہے مگر بار بار یہ کہنا پڑتا ہے کہ جنرل ضیاء الحق اور جنرل مشرف تک آتے آتے یہ ’ وائرس‘پورے جسم میں پھیل گیاتھا، خیبرپختوانخوا تو اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا مگر دیگرصوبے خاص طور پر بلوچستان اور ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی اس پھیلتی ہوئی آگ سے محفوظ نہ رہ سکے۔

معذرت کے ساتھ سالہا سال سے ہماری’قومی سلامتی کی پالیسی‘ قومی اتفاق رائے سے نہیں بنائی جاتی ورنہ تو ایسی پالیسی بنانے سے پہلے اس پر بحث ہوتی ہے کیونکہ ہر ایسی پالیسی کے اندرونی اور بیرونی دونوں اثرات کو مدنظررکھا جاتا ہے۔ اسی لیے کبھی ہم افغان جہاد، کبھی دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ تو کبھی پاک بھارت تنازع توکبھی ایران میں آنے والی تبدیلیوں اور تنازعات کے ’ مخمصے‘ میں الجھ کررہ جاتے ہیں۔ 

ہر بات کو یہ کہہ کر ختم کردیا جاتا ہے کہ یہ ’قومی مفاد‘ میں ہے، کبھی کسی وزیر اعظم کو ’ سکیورٹی رسک‘ قرار دیا جاتا ہے اور پھر کچھ عرصہ بعد وہی وزیر اعظم بناکر دوبارہ لے آیا جاتا ہے،  لہٰذا قومی سلامتی کی پالیسی بناتے وقت جوش وجذبات سے زیادہ ہوش اور دانشمندی کی ضرورت ہے۔

کے پی اور بلوچستان چند دہائیوں پہلے انتہائی پرامن صوبے ہوا کرتے تھے ،یہیں عروس الباد کراچی روشنیوں کا شہر ہوتا تھا پھر اس شہر میں ہم نے پاسداران انقلاب اور مجاہدین خلق کی پراکسی وار بھی دیکھی اور پھر آگے جاکر اسی شہر کو اور دونوں صوبوں کو خون میں لت پت بھی دیکھا۔

 سیاسی تاریخ کے ایک ادنیٰ طالبعلم کی حیثیت سے اور صحافت میں چار دہائیوں سے زیادہ وابستہ رہنےکے بعد میں پورے یقین سے یہ کہہ سکتاہوں کہ جن جن کو ہماری ریاست’غدار‘ اور غیر محب وطن اور ملک دشمن کہتی رہی وہی بتارہے تھے کہ خدارا ان جنگوں سے دور رہیں۔

 ہم نے سرخ پوش تحریک اور خان عبدالغفار خان، خان عبدالولی خان سمیت بائیں بازوں کی جماعتوں پر ایسے مقدمات قائم کیے مگر ان کی بتائی ہوئی باتیں آج سچ ثابت ہورہی ہیں۔

ایک وقت تھا جب بلوچستان کی حکومت نے پروفیسر کرار حسین کو بلوچستان یونیورسٹی کا وائس چانسلر بنایا اور جب وہ کراچی سے کوئٹہ پہنچے تو ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ عطا اللہ مینگل اور گورنر میر غوث بخش بزنجو خود ائیرپورٹ پر انکے استقبال کیلئے موجود تھے۔ 

مقصد صرف صوبے میں ایک ماہر تعلیم کو لاکر وہاں تعلیم کا فروغ تھا،  اگر ملک میں کوئی دوسری ایسی مثال ہو تو بتائیے گا؟ خان عبدالقیوم خان کے دور میں کے پی میں بڑی تعداد میں اسکول قائم ہوئے اور یہ پالیسیاں بعد میں بھی جاری رہیں، بعد میں ہماری پالیسیوں نے ان دونوں صوبوں کو ’افغان جہاد‘ کی بھینٹ چڑھا دیا، آج ہم بلوچستان کا مسئلہ شفیق مینگل اور فارم۔47کی حکومت کے ذریعہ حل کرنا چاہ رہے ہیں۔

افغانستان کی جنگوں اور پالیسیوں سے دونوں ملکوں کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئےہیں، ہم نے روس کے خلاف لاکھوں جہادی تو پیدا کیے اس کے جانے کے بعد ’سول وار‘ نہ روک سکے نہ ہی افغان طالبان اور دیگر تنظیموں کو، نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

 ایران میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے اس جنگ نے کوئی خطرناک رخ اختیار کیا تو کیا ہم لاکھوں افغانیوں کے بعد لاکھوں ایرانیوں کو لینےکو تیار ہیں،  اس جنگ کی تپش کو محسوس کریں اور قومی سلامتی پر قومی اتفاق رائے پیدا کریں کہیں دیر نہ ہوجائے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا جبری شٹ ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور:کینال روڈ کے ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب، ڈرائیورکھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزار کرلےگیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
200 یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنیوالے حقدار صارفین کو سبسڈی ملتی رہےگی، وفاقی وزیر توانائی
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
خواجہ آصف کے لیسکو کیخلاف ٹوئٹ کے معاملے پر 2 لائن مین اور ایک لائن سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا گیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں ایک اور بہترین اے آئی فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے قریب مبینہ قبضے اور متنازع تعمیرات کے معاملے میں نئے سوالات نے جنم لے لیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی اور رہیگی، ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی: مرتضیٰ وہاب
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
شمال مشرقی امریکا کے اوپر شہابیہ پھٹنے سے 300 ٹن بارود کے برابر توانائی کا اخراج
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
کراچی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت کا شکار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی لسانی سیاست کا جنازہ نکال چکے، ترجمان سندھ حکومت کا فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
31 مئی کو طلوع ہونے والا بلیو مائیکرو مون کیا ہے؟
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
پیپلزپارٹی نےگورنرسندھ کو اس لیے ہٹایا کہ وہ انکے غیر قانونی کاموں میں رکاوٹ تھے: فاروق ستار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
مغربی بنگال میں بے جے پی حکومت آنے کے بعد ٹی ایم سی رہنماؤں پر حملے، ممتا بینرجی کے بھتیجے پر تشدد
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
DAILY MITHAN May 31, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026