Skip to content
  • Sunday, 3 May 2026
  • 9:54 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • جنسی مجرم ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات کے اجراء نے عالمی اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

حالیہ پوسٹس

  • مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی
  • دبئی میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ
  • فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کرنے میں دلچسپی
  • چین نے امریکا کی طرف سے 5 چینی آئل ریفائنریز پر ‏عائد پابندیاں مسترد کردیں
  • وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لاکر لائن لاسز کم کرنےکی ہدایت
Headline تازہ ترین

جنسی مجرم ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات کے اجراء نے عالمی اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

DAILY MITHAN Feb 4, 2026 0


جنسی مجرم ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات کے اجراء نے عالمی اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

عالمی رہنماؤں، ہالی وڈ شخصیات، ٹیکنالوجی ارب پتیوں اور سرکاری عہدیداروں سمیت بے شمار بااثر افراد سے متعلق انکشافات سامنے آئے__فوٹو: فائل

سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات کے اجراء نے عالمی اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ 

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری تازہ دستاویزات میں عالمی رہنماؤں، ہالی وڈ شخصیات، ٹیکنالوجی ارب پتیوں اور سرکاری عہدیداروں سمیت بے شمار بااثر افراد سے متعلق انکشافات سامنے آئے، یہ انکشافات ایپسٹین فائلز کی تازہ کھیپ میں سامنے آئے ہیں جو 30 لاکھ سے زائد صفحات، تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ہے۔ 

امریکی محکمہ انصاف نے غلطی سے تقریباً 40 ایسی تصاویر بھی جاری کر دیں جن میں متاثرہ نوجوان خواتین یا کم عمر لڑکیوں کے چہرے اور برہنہ جسم واضح تھے، تاہم عوامی ردِعمل اور نیویارک ٹائمز کی نشاندہی پر یہ تصاویر ہٹا دی گئیں۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام فائلوں میں بارہا آیا ہے، مگر ان کا کہنا ہے کہ تازہ دستاویزات انہیں کسی بھی غلط کام سے بری کرتی ہیں۔ 

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ ایپسٹین فائلز کی آخری کھیپ ہے لیکن ڈیموکریٹک قانون سازوں نے سوال اٹھایا ہے کہ تحقیقات سے متعلق صرف نصف صفحات ہی کیوں جاری کیے گئے ہیں، باقی کیوں چھپائے جا رہے ہیں۔ 

نیویارک پوسٹ کے مطابق نیویارک میئر زہران ممدانی کی والدہ، فلم ساز میرا نائر کا ذکر Ghislaine Maxwell کے گھر پر 2009 میں ہونے والی ایک پارٹی سے متعلق ای میلز میں آیا، تاہم بعد میں وائرل ہونے والی وہ تصاویر جن میں میرا نائر کو ایپسٹین اور بل کلنٹن کے ساتھ دکھایا گیا، وہ جعلی اور AI سے تیار کردہ ثابت ہوئیں۔

 اُدھر برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے مطالبہ کیا کہ شہزادہ اینڈریو امریکی کانگریس کے سامنے بیان دیں، نئی فائلوں میں اینڈریو کی تصاویر شامل ہیں جن میں وہ ایپسٹین کی نیویارک رہائش گاہ میں ایک خاتون کے اوپر جھکے دکھائی دیتے ہیں۔

اینڈریو، جن سے پہلے ہی شاہی اعزازات واپس لیے جا چکے ہیں، الزامات سے انکار کرتے رہے ہیں۔ دستاویزات میں ان کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن اور ایپسٹین کے درمیان قریبی مالی و سماجی تعلقات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ 

فائلوں کے مطابق برطانیہ کے سابق سینئر وزیر Peter Mandelson نے بینکرز کے بونس سے متعلق ٹیکس پالیسی پر سرکاری ای میلز ایپسٹین کو بھیجیں، جس پر بعد میں انہیں امریکا میں برطانوی سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

سلوواکیہ میں وزیراعظم کے قومی سلامتی مشیر میروسلاو Lai-chack نے ایپسٹین کے ساتھ لڑکیوں اور سفارت کاری پر گفتگو سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

 اسکینڈل ناروے کے شاہی خاندان تک بھی پہنچا، جہاں ولی عہد شہزادی میٹے مارٹ نے معذرت کی اور اعتراف کیا کہ وہ 2013 میں ایپسٹین کے فلوریڈا کے گھر ٹھہری تھیں اور انہوں نے اس کے پس منظر کی مناسب جانچ نہیں کی، ان فائلوں میں امریکی تحقیقاتی ادارے FBI کے میمو بھی شامل ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ جیفری ایپسٹین سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک اور موساد کے قریب تھا اور اُس نے وہیں سے جاسوسی کی تربیت حاصل کی۔

 اِن دستاویزات میں ایک عجیب و غریب لین دین کی تفصیل بھی موجود ہے۔ 2017 کی ای میلز سے معلوم ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک کاروباری خاتون نے غلافِ کعبہ کو ایپسٹین کے گھر بھجوانے کا انتظام کیا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
فیصل کریم کنڈی کی خیبرپختونخوا میں اتحادی حکومت قائم کرنے میں دلچسپی
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل کون جیتے گا؟ پشاور زلمی اور حیدرآ باد کنگز مین کے درمیان فائنل آج ہوگا
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری، کئی گھر تباہ، 3 افراد شہید
DAILY MITHAN May 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ چھڑنے کا امکان ہے، افواج کسی بھی نئی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل میں پشاور زلمی کا پانچواں فائنل، پچھلا ریکارڈ کیا بتاتا ہے؟
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ ہمارا پلان اور یقین بھی تھا، کپتان حیدرآبادکنگزمین
DAILY MITHAN May 3, 2026
Headline تازہ ترین
ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی اٹھائے، یہی میری خواہش ہے: بابراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹریز کو تاحیات مراعات کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ ڈالر ملیں گے
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN May 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری لاکر لائن لاسز کم کرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
DAILY MITHAN May 3, 2026
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی ٹرانسفر کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی
DAILY MITHAN May 2, 2026