بھارت کے ٹی وی اور فلم کے سینیئر اداکار رماکانت دیاما انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق چک دے انڈیا جیسی مشہور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رماکانت دیاما منگل کو 69 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ اتنا بتایا جارہا ہے کہ وہ کئی عرصے سے علیل تھے۔
رماکانت کے انتقال کی تصدیق ان کی ساتھی اداکارہ شوبھانگی نے کی۔
شوبھانگی نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو کے ساتھ جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں رماکانت کو دوستوں کے ساتھ گاتے، ناچتے اور خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ رماکانت نہ صرف ایک بہترین اداکار بلکہ ایک شفیق دوست اور بہترین انسان تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ کئی ماہ سے علیل تھے، مگر دل میں امید باقی تھی کہ وہ صحتیاب ہو جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رماکانت دیاما فلموں اور ویب سیریز میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث پہچانے جاتے تھے۔ وہ چک دے انڈیا، دھنک، برادرز اور کریو سمیت متعدد فلموں اور ویب شوز کا حصہ رہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔
اداکار کی وفات پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


























Leave a Reply