اسلام آباد (29 اگست 2026): بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے 25 پاکستانی شہری آج وطن واپس پہنچ گئے۔
نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واہگہ اٹاری سرحد سے آج 25 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا، پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی سرحد پر موجود تھے۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کی، حکومت پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلیے کوششیں جاری رکھے گی۔
25 Pakistani nationals were repatriated via Wagah-Attari border today. Officials of @PakinIndia were present at the border to facilitate the process. The govt of Pakistan will continue to endeavour for release and repatriation of all
nationals in Indian jails.@ForeignOfficePk pic.twitter.com/4xJiKcEnvE
— Pakistan High Commission India (@PakinIndia) August 29, 2026

nationals in Indian jails.