Skip to content
  • Sunday, 31 May 2026
  • 10:50 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران میں رجیم چینج مکمن نہیں، 18امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ

حالیہ پوسٹس

  • قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
  • ترکیہ میں امریکی ایوارڈ یافتہ ریپرکانئیے کا کنسرٹ، مداحوں کی ریکارڈ ساز شرکت
  • ایف بی آر کو محصولات کی وصولی میں 868 ارب روپے کمی کا سامنا
  • وزیراعلیٰ کے پی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز کردیے
  • بریسٹ کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نیاجینیاتی ٹیسٹ کیموتھراپی سے نجات دلانے میں معاون
تازہ ترین

بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران میں رجیم چینج مکمن نہیں، 18امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ

DAILY MITHAN Mar 7, 2026 0


 

بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران میں رجیم چینج مکمن نہیں، 18امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ

فوٹو: رائٹرز

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  بڑے پیمانے پر حملوں سے بھی ایران کی موجودہ  حکومت کو ہٹانا ممکن نہیں ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک خفیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہےکہ بڑے پیمانے پر فوجی حملہ بھی ایران کی موجودہ حکومتی اور فوجی قیادت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

اخبار  کے مطابق یہ رپورٹ نیشنل انٹیلیجنس کونسل کے سینئر تجزیہ کاروں نے مرتب کی ہے، جو امریکا کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مشترکہ معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹیں تیار کرتے ہیں۔

یہ رپورٹ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حالیہ حملے شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل مکمل کی گئی تھی۔

یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف  ایک طویل فوجی مہم کی دھمکی دی ہے جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہےکہ ابھی تو شروعات ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا  کہ اگر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کیا گیا تو ایران کی مذہبی اور فوجی قیادت پہلے سے طے شدہ پروٹوکول کے مطابق ردعمل دےگی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران کی اپوزیشن کا ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

رپورٹ میں امریکی زمینی افواج کے ایران میں داخلے یا کرد علاقوں میں بغاوت شروع کرنے جیسے متبادل راستے زیر غور نہیں آئے۔

اخبار کے مطابق خفیہ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کہ ‘بڑے پیمانے پر حملوں’ سے مراد موجودہ فوجی کارروائی ہے یا نہیں۔

امریکی حکام کے مطابق ایران میں اب تک کوئی بڑے پیمانے پر عوامی بغاوت یا حکومت کے اندر ایسا فرق نہیں آیا جس سے نیا نظام قائم ہو۔

ماہرین کے مطابق ایران پر اس کی مذہبی اور فوجی قیادت کا ابھی بھی مکمل کنٹرول  ہے۔

 واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی سینئر محقق کے مطابق ٹرمپ کے آگے سر جھکانا ایران کی قیادت کے نظریات کے خلاف ہوگا،  یہ لوگ امریکی سامراج کے خلاف مزاحمت کو اپنا اصول سمجھتے ہیں۔

بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کی سوزان مالونی کے مطابق  ایران کے اندر کوئی ایسی طاقت موجود نہیں جو حکومت کی باقی ماندہ طاقت کا مقابلہ کر سکے، ملک کے اندر ان کا مکمل کنٹرول ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل اب بھی مہنگے
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ترکیہ میں امریکی ایوارڈ یافتہ ریپرکانئیے کا کنسرٹ، مداحوں کی ریکارڈ ساز شرکت
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، ارکان سے رابطے تیز کردیے
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بریسٹ کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نیاجینیاتی ٹیسٹ کیموتھراپی سے نجات دلانے میں معاون
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ اور جنوبی بلوچستان میں آج شدید گر می کا امکان، پنجاب میں چند مقامات پر بارش متوقع
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کیلئے پبلک سیکٹر ڈيولپمنٹ کی مد میں 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ انتظامیہ کے امیگرینٹس کو ملازمتوں، ہیلتھ کئیر سے دورکرنےکے منصوبے پر عمل شروع
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
تیز رفتار کار 2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس جی کی فتح پر پیرس میں جلاؤ گھیراؤ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 400 افراد گرفتار
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
سالانہ طویل چھٹیوں کے مقابلے ہر 2 ماہ بعد مختصر چھٹیاں لینا ذہنی صحت کیلئے زیادہ مفید: تحقیق
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی عدالت کا اداکارہ جیکولین فرنینڈس سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN May 31, 2026
Headline تازہ ترین
حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ، پہلی حج پرواز 114 حجاج کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
DAILY MITHAN May 31, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کی وجہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتیں، امریکی شہریوں کو 59 ارب ڈالر اضافی اداکرنے پڑگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
آج کا معاملہ سکیورٹی کی وجہ سے ہوا، اسد قیصرکو روکنا ہوتا تو اور بھی بہت طریقے تھے: طلال چوہدری
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
میانوالی میں شر پسندوں کا ایک بار پھر گرین بس پر پتھراؤ، شیشہ ٹوٹ گیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان امریکا کا مخلص دوست ہے، ایران کے ساتھ جو بھی ڈیل ہوگی اچھی ہوگی: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN May 30, 2026
تازہ ترین
سہیل آفریدی کاشفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانےکیلئے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو خط
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کتےکےکاٹنے سے متاثرہ شخص جاں بحق ہوگیا
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
عرفات منہاس ون ڈےکرکٹ کی تاریخ میں ڈیبیو پر5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربن گئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد ائیرپورٹ کے باہر ناکے سے بدترین ٹریفک جام، اسد قیصر اور سعد رفیق سمیت مسافروں کی پرواز مس ہوگئی
DAILY MITHAN May 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی حکومتی کمیٹی میں مذاکرات جاری
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی، پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، بجلی کا نظام درہم برہم، 100سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے
DAILY MITHAN May 30, 2026
پاکستان
پنجاب میں عید الضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
DAILY MITHAN May 29, 2026