Preloader

کراچی (30 اگست 2026): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبروں پر ان کے ترجمان کی اہم وضاحت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مختلف نیوز ویب سائٹس پر شائع خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی طے ہوگئی ہے، لڑکی کا تعلق آسٹریا ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بات پکی کرنے آسٹریا گئے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی اس یورپی ملک میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: سابق گورنر سندھ

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے رشتے کی بات پکی ہونے پر خاندان کی طرف باضابطہ اعلان ہوگا، منگنی میں تمام خاندان کے افراد شرکت کریں گے، رشتہ خاندان میں کئی ماہ سے زیر غور ہے، آصف علی زرداری نجی دورے پر ذاتی عملہ اور فوٹوگرافر آسٹریا لے گئے ہیں۔

دوسری جانب، ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر آسٹریا گئے ہیں۔

ان دعوؤں پر چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان کا ردعمل سامنے آیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور شادی کی خبریں غلط ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *