ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے ایک نیا کنٹرولڈ میری ٹائم زون قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت گزرنے والے بحری جہازوں کو پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔
ایران کی خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی نے ایکس (X) پر جاری بیان میں بتایا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں کنٹرول زون قائم کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فجیرہ سے قشم جزیرے تک سمندری حدود کی نئی لائن مقرر کی گئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس علاقے سے کسی بھی قسم کی بحری آمدورفت کے لیے اتھارٹی کے ساتھ رابطہ اور اجازت لازمی ہوگی، جو دنیا کی سب سے اہم بحری تجارتی گزرگاہوں میں سے ایک پر ایران کے سخت کنٹرول کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز پر انتظامی اختیار کیلئے پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے اس آبی راستے میں بحری ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام فائبر آپٹک کیبلز ایران کی نگرانی، اجازت نامے اور ٹول فیس کے دائرہ اختیار میں ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں بچھا زیرِ سمندر مواصلاتی نیٹ ورک روزانہ 10 ٹریلین ڈالر سے زائد مالیت کے عالمی مالیاتی لین دین کا ڈیٹا منتقل کرتا ہے۔


























Leave a Reply