ایران نے میناب اسکول کروز میزائل اڈے پر واقع ہونے کے امریکی دعوے کی تردید کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کا میناب اسکول سے متعلق دعویٰ بے بنیاد ہے۔
اس سے قبل امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کی ذمہ داری لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالہ سے ’پیچیدہ‘ تحقیقات جاری ہیں۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے منگل کو کانگریس کی ایک نگرانی کمیٹی کو بتایا کہ ’یہ اسکول دراصل پاسدارانِ انقلاب کی ایک فعال کروز میزائل بیس کے اندر واقع تھا‘ جس کے باعث اس حملے کی تحقیقات عام حملوں کے مقابلے میں زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ کے پہلے روز 28 فروری کو جنوبی شہر میناب میں ہونے والے اس حملے میں 168بچے شہید ہوگئے تھے۔
اس سے قبل غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کی ابتدائی تحقیقات سےظاہرہوتا ہے کہ اسکول کی تباہی کی ممکنہ ذمہ دار امریکی افواج تھیں۔


























Leave a Reply