واشنگٹن: ایران جنگ میں بہترین ثالثی کے پیشِ نظر امریکی ایوانِ نمائندگان کانگریس میں پاکستان کی امن کوششوں کی ستائش کی قرارداد پیش کر دی گئی۔
قرار داد امریکی کانگریس کے رکن آل گرین نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں پاکستان کو ‘غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث’ قرار دیا گیا۔
امریکی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ تباہ کن جنگ کے دوران پاکستان کا کردار کلیدی رہا، کانگریس رکن ال گرین نے قرار داد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان نے جانی و مالی نقصان روکنے کے لیے بہترین سہولت کاری فراہم کی، پاکستان نے سفارتی وفود کی میزبانی کے لیے شہروں کی بندش جیسی مشکلات بردداشت کیں۔
قرارداد میں مزید گیا کہ اس جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے، پاکستان نے تعمیری مذاکرات ممکن بنانے میں انتہائی ضروری کردار ادا کیا ہے۔


























Leave a Reply