وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے کہ ایران امریکا جنگ بندی پائیدار ہوگی، خطے میں امن قائم ہوگا، جنگ رکوانے کیلئے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا سے دن رات رابطے کرکے جنگ بندی میں توسیع کرائی، امید ہے کہ ایران امریکا جنگ بندی پائیدار ہوگی۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جب تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ترقی کی دوڑ میں شامل نہ ہوجائیں پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، جب تک وزیراعظم ہوں مسلسل گلگت آ کر حال احوال لیتا رہوں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں چار دانش اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا اور مفت سولرپینل، سیف سٹی گلگت اور سیف سٹی اسکردو منصوبے کا افتتاح کیا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے۔


























Leave a Reply