Skip to content
  • Friday, 8 May 2026
  • 12:05 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیمبرج نے اے لیول ریاضی کا پرچہ لیک ہونے پر منسوخ کردیا، 9جون کو دوبار امتحان لینےکا اعلان

حالیہ پوسٹس

  • وفاقی آئینی عدالت نے غیر منقولہ جائیداد پر لگنے والا ایک فیصد انکم ٹیکس ختم کردیا
  • تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا تعلقات میں سرخ لکیر ہے، جسے عبورنہیں کیا جاسکتا: چینی وزیراعظم
  • کیمبرج نے اے لیول ریاضی کا پرچہ لیک ہونے پر منسوخ کردیا، 9جون کو دوبار امتحان لینےکا اعلان
  • بھارت پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت خود کو جنوبی ایشیا کا تھانیدار سمجھتا تھالیکن رافیل کیساتھ بھارت کا غرور بھی خاک میں گرگیا: عطا تارڑ
Headline تازہ ترین

کیمبرج نے اے لیول ریاضی کا پرچہ لیک ہونے پر منسوخ کردیا، 9جون کو دوبار امتحان لینےکا اعلان

DAILY MITHAN May 7, 2026 0


کیمبرج  نے اے لیول ریاضی کا پرچہ لیک ہونے پر منسوخ کردیا، 9جون کو دوبار امتحان لینےکا اعلان

فوٹو:فائل

کیمبرج  انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس لیول ریاضی کے ایک پرچے کے قبل از وقت لیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ امتحانی جزو کو منسوخ کرنے اور متاثرہ طلبہ سے دوبارہ امتحان لینے کا اعلان کردیا ہے۔

کیمبرج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ 9709/12، جو 29 اپریل 2026 کو ایڈمنسٹریٹو زونز 3 اور 4 میں لیا گیا تھا، امتحان سے قبل غیر مجاز طور پر شیئر کیا گیا۔ ادارے نےکہا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پرچے کے افشا کی نوعیت ایسی ہے کہ اسے حتمی نتائج کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ پرچہ اب طلبہ کے گریڈز کے تعین کے لیے استعمال نہیں ہوگا اور اس کے بجائے متاثرہ امیدواروں سے نیا امتحان لیا جائےگا۔

کیمبرج نے اس صورتحال پر طلبہ، والدین اور اسکولوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ طلبہ نے امتحانات کی تیاری کے لیے سخت محنت کی اور ادارہ منصفانہ نتائج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

کیمبرج کے مطابق امتحانی پرچےکی چوری اور غیر مجاز شیئرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر ذمہ دار افراد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا کہ امتحانی مواد شیئر کرنے یا اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں کیمبرج کی تمام اہلیتوں سے مستقل نااہلی بھی شامل ہوسکتی ہے۔

بیان  میں کہا گیا کہ امتحانی بورڈز کو اکثر پرچوں کے لیک ہونے سے متعلق اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں، جن میں اکثریت غلط ثابت ہوتی ہے، تاہم اس معاملے میں تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ پرچے کو نتائج کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

کیمبرج نے اعلان کیا کہ ریاضی 9709/12 کا متبادل امتحان 9 جون 2026 کو جون سیریز کے شیڈول کے تحت لیا جائےگا۔ ادارے کے مطابق طلبہ یا اسکولوں سے اس دوبارہ امتحان کی کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی جب کہ نتائج کے اجراء کی تاریخ 11 اگست 2026 ہی برقرار  رہےگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 15 مئی تک اسکولوں کو تفصیلی ہدایات فراہم کردی جائیں گی جن میں نئے پرچے کے انعقاد، سوالیہ پرچوں کی ترسیل، جون 2026 سیریز سے دستبرداری اور نومبر 2026 امتحانات میں اندراج سے متعلق معلومات شامل ہوں گی۔

کیمبرج نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے باقی امتحانات پر توجہ برقرار رکھیں اور یقین دہانی کرائی کہ امتحانی نظام کی شفافیت اور طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
وفاقی آئینی عدالت نے غیر منقولہ جائیداد پر لگنے والا ایک فیصد انکم ٹیکس ختم کردیا
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
تائیوان کا مسئلہ چین اور امریکا تعلقات میں سرخ لکیر ہے، جسے عبورنہیں کیا جاسکتا: چینی وزیراعظم
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
بھارت پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت خود کو جنوبی ایشیا کا تھانیدار سمجھتا تھالیکن رافیل کیساتھ بھارت کا غرور بھی خاک میں گرگیا: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران جنگ بندی کے جزوی معاہدےکا ابتدائی فریم ورک تیار، متنازع معاملات حل طلب رہینگے: برطانوی میڈیا
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
بابر اعظم انجری کے باعث بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر سے تحفظ فراہم کرنے والی بہترین 16 غذائیں
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے توند کی چربی کو روکنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
پراجیکٹ فریڈم کیلئے فضائی حدود دینے سے سعودی انکار نے ٹرمپ کو آپریشن روکنے پر مجبور کیا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی کا 10 منٹ استعمال بھی آپ کی سوچنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے سب سے مہنگے اپارٹمنٹ کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
کرنسی نوٹوں کے اصلی یا نقلی ہونے کی شناخت صرف سیریل نمبروں سے نہیں کی جا سکتی
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
معرکہ حق میں ہم نے بھارت کے 8 جہاز گرائے، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید: حماس عہدیدار
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی ٹیکنالوجی کا ارتقا انسانوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
گزشتہ دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسز میں اضافے کی وجوہات جانیے
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا نیا اقدام، صارفین کو ملنے والی سبسڈی بل پر درج ہوگی
DAILY MITHAN May 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
پاکستان
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے، سربراہ پاک بحریہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
پاکستان
لاہور سمیت پنجاب بھر سے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلے
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
دنیا میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 6, 2026