امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ، ایران کی قیادت جنونیوں کے ہاتھ میں ہے، ، ڈیل پر دستخط نہ کیے توایران کو زیادہ سختی سے ناک آؤٹ کریں گے، ایران جلدی کرے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے 3 ڈسٹرائر بحری جہاز آبنائے ہرمز پار کر گئے، ان بحری جہازوں پر حملہ بھی کیا گیا مگر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ٹرمپ نے کہا کہ حملہ کرنے والے ایرانیوں کو بہت نقصان پہنچا اور حملہ آور چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا گیا، ایرانی کشتیاں سمندر میں ڈبو دی گئی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈسٹرائرز پر میزائل داغے گئے جنہیں بڑی آسانی سے گرا دیا گیا، امریکی بحری جہازوں پر ڈرون بھی بھیجے گئے جنہیں فضا میں ہی گرا لیا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ڈرونز تتلیوں کی طرح سمندر میں جا گرے، کوئی نارمل ملک ہوتا تو ڈسٹرائر بحری جہازوں کو گزرنے دیتا لیکن ایران نارمل ملک نہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایران کی قیادت جنونیوں کے ہاتھ میں ہے، جنونیوں کو جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا موقع ملتا تو بلاشبہ وہ استعمال کر ڈالتے، اب ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا موقع نہیں ملے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کو آج ناک آؤٹ کیا ہے، ڈیل پر دستخط نہ کیے تواس سے زیادہ سختی سے ناک آؤٹ کریں گے، ایران جلدی کرے۔


























Leave a Reply