Skip to content
  • Thursday, 7 May 2026
  • 4:20 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایرانی سرکاری ٹی وی نے پاکستانی فوج کے سربراہ پر ”ڈبل گیم“ کا الزام نہیں لگایا

حالیہ پوسٹس

  • کرنسی نوٹوں کے اصلی یا نقلی ہونے کی شناخت صرف سیریل نمبروں سے نہیں کی جا سکتی
  • معرکہ حق میں ہم نے بھارت کے 8 جہاز گرائے، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس
  • حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید: حماس عہدیدار
  • بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا: وزیر خزانہ
  • اے آئی ٹیکنالوجی کا ارتقا انسانوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، تحقیق
Headline تازہ ترین

ایرانی سرکاری ٹی وی نے پاکستانی فوج کے سربراہ پر ”ڈبل گیم“ کا الزام نہیں لگایا

DAILY MITHAN May 7, 2026 0


ایران اور امریکہ کے درمیان اپریل میں پاکستان میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات اور ایک نازک جنگ بندی کے دوران، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے ہزاروں ویوز حاصل کیے ہیں۔ اس کلپ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈ مارشل عاصم منیر پر دونوں فریقین کے درمیان ثالثی کے دوران ”ڈبل گیم“ کھیلنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔

دعویٰ

24 اپریل کو، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے پوسٹ کیا: ”IT’S OFFICAL NOW، ایران کا سرکاری ٹی وی چینل اب نام لے کر الزام لگا رہا ھے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ھے۔“

اس پوسٹ میں فارسی زبان کی ایک 26 سیکنڈ کی ویڈیو شامل تھی جس میں ایک نیوز اینکر کو دیکھا جا سکتا ہے جو بظاہر کوئی خبر نشر کر رہا ہے۔

اس آرٹیکل کے شائع کیے جانے کے وقت تک پوسٹ کو1 لاکھ 37 ہزار بار دیکھا، 1 ہزار 900 مرتبہ لائک اور 724 دفعہ ری پوسٹ کیا گیا۔

اسی طرح کے دعوے ایکس، فیس بک اور ٹک ٹاک پر بھی گردش کر رہے ہیں۔

حقیقت

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام کے میزبان نے پاکستان کے آرمی چیف کے بارے میں ایسا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

کی فریم اینالیسس (keyframe analysis) کی مدد سے جیو فیکٹ چیک نے اصل ویڈیو کا سراغ لگایا، جو 20 اپریل کو ایرانی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘ٹیلی ویبن’ (Telewebion) پر شائع کی گئی تھی۔

یہ کلپ ایران کے سرکاری نیوز چینل IRINN پر نشر ہونے والی ایک نشریات سے لیا گیا ہے۔ پانچ منٹ سے زیادہ طویل اس مکمل حصے میں ایک اینکر ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے پس پردہ مذاکرات کا تجزیہ پیش کر رہا ہے۔

جیو فیکٹ چیک کی جانب سے فارسی آڈیو کے ترجمے سے معلوم ہوتا ہے کہ اینکر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تین روزہ دورہ ایران کے بارے میں بات کر رہا ہے، جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ان سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ایران کی تجاویز امریکہ تک پہنچائیں گے۔

پورے پروگرام کے دوران اینکر نے کہیں بھی پاکستانی فوجی سربراہ پر ”ڈبل گیم“ کھیلنے کا الزام نہیں لگایا۔

اصل خبر کی نشریات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ، پروگرام کے میزبان سرباز رضوی نے بھی عوامی سطح پر اس وائرل دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا: ”اس ٹی وی پروگرام کا جو ہوسٹ ہے وہ میں ہی ہوں اور میں اردو جانتا ہوں اور جو کیپشن اس پوسٹ پہ ہے وہ پکا جھوٹ ہے کیونکہ جو بات اس کٹ میں ہے، اس پروگرام کے کٹ میں وہ ٹوٹلی vice versa ہے، اس میں کوئی ایسا بات نہیں ہے کہ میں نے کہا ہے کہ عاصم منیر نے ایران کے ساتھ ڈبل گیم کررہا ہو اور ایسا اس میں کچھ نہیں، تو باقی جو ہے وہ جھوٹ ہے، والسلام۔“

فیصلہ: وائرل ہونے والی ویڈیو کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کی اصل نشریات میں ایسا کوئی الزام موجود نہیں ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر ”ڈبل گیم“ کھیل رہے تھے۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
کرنسی نوٹوں کے اصلی یا نقلی ہونے کی شناخت صرف سیریل نمبروں سے نہیں کی جا سکتی
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
معرکہ حق میں ہم نے بھارت کے 8 جہاز گرائے، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف پروجیکٹس
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزام الحیہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید: حماس عہدیدار
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی ٹیکنالوجی کا ارتقا انسانوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کا اضافہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
گزشتہ دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کا انکشاف
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسز میں اضافے کی وجوہات جانیے
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا نیا اقدام، صارفین کو ملنے والی سبسڈی بل پر درج ہوگی
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل سرچ میں اے آئی اوور ویو کو مزید بہتر بنا دیا گیا
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی اے کا ڈیفنس میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
ملکی زرمبادلہ ذخائر ہر ہفتے بڑھ رہے ہیں، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار ہے: گورنر اسٹیٹ بینک
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
ڈی جی آئی ایس پی آر
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
ڈی جی آئی ایس پی آر
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے غلطی تسلیم کرلی
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
کرک اور خیبر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ،21 دہشتگرد ہلاک اور 9 گرفتار
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
اہم ٹارگٹس ہمارے نشانے پر تھے، معرکہ حق میں امریکی صدر نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا: وزیر داخلہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
ویرات کوہلی کے سابق ساتھی کرکٹر 36 سال کی عمر میں چل بسے
DAILY MITHAN May 7, 2026
تازہ ترین
معرکہ حق میں سری نگر سے بھٹنڈا تک دشمن کو ذلت آمیز سبق سکھایا، سربراہ پاک فضائیہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کرکٹر سلیل انکولا ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل
DAILY MITHAN May 7, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
پاکستان
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج ہے، سربراہ پاک بحریہ
DAILY MITHAN May 7, 2026
پاکستان
لاہور سمیت پنجاب بھر سے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلے
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
دنیا میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 6, 2026